05:53 pm
سپریم اپیلٹ کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات،شوکت علی صدرمنتخب

سپریم اپیلٹ کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات،شوکت علی صدرمنتخب

05:53 pm

گلگت (اوصاف نیوز) سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے سالانہ انتخابات مکمل شوکت علی ایڈووکیٹ صدر، جوہر علی ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر، محمد شہزاد حسین ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری ،نثار حسین ایڈووکیٹ نائب صدر سکردو ،شیرولی ایڈووکیٹ نائب صدر غذر، محفوالحق ایڈووکیٹ نائب صدر دیامر، محمد ریاض ایڈووکیٹ سیکریٹری فنانس اور عمران حسین ایڈووکیٹ سیکریٹری اطلاعات ،جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے الیکشن بورڈ کے چیئرمین عمران حسین ایڈووکیٹ نے شیڈول کے تحت پیر کے دن دوپہر2 بجے تک کاغذات نامزدگی کا مقررہ وقت تک انتظار کرکے مزید کاغذات موصول نہیں ہوئے سوائے مذکورہ بالا امیدواروں کے شیڈول میں مقررہ وقت ختم ہونے پر الیکشن بورڈ کے چیئرمین عمران حسین نے بالا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کی لسٹ آویزان کردی اور تمام امیدواروں کو بالا مقابلہ عہدوں پر منتخب کرکے نوٹس چسپاں کردی تمام کامیاب ہونے والے امیدوار جلد اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اس موقع پر عمران حسین ایڈووکیٹ نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کردی۔

تازہ ترین خبریں