05:55 pm
وزیراعلیٰ کی سفارش،ایفاد کا گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں منصوبے شروع کرنیکاسگنل

وزیراعلیٰ کی سفارش،ایفاد کا گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں منصوبے شروع کرنیکاسگنل

05:55 pm

گلگت(چیف رپورٹر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی سفارش پرایفادکے مقامی و بین الاقوامی ذمہ داران اور ڈونرز نے گلگت بلتستان کے دسوں اضلاع میں ایفاد کے منصوبے شروع کرنے کے لئے گرین سگنل دیدیا ہے جبکہ ایفاد کے ملکی سطح کے ذمہ داران نے ڈونرز کی جانب سے مکمل منظوری ملنے تک دستیاب وسائل کو برائے کار لاتے ہوئے گلگت بلتستان کے دسوں اضلاع میں کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
۔ایفاد کی جانب سے گلگت بلتستان کے 4اضلاع میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے ،کاشت کاری کے نئے اور جدید موقع فراہم کرنے اور اس حوالے سے زمینداروں کو تربیت دینے سمیت زمین اور زمینداری سے متعلق بڑء تعداد میں پروگرام چل رہے ہیں اور کئی علاقوں میں ہزاروں ایکڑ زمین کو آباد کرنے کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔چاروں اضلاع میں ایفاد کی کامیابی اور زمینداروں کو ملنے والے فائدے کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایفاد کے مقامی ،ملکی اور بین الاقوامی سطح کے ذمہ داران سے رابطہ کیا تھا اور گلگت بلتستان کے چار اضلاع میں ایفاد کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے سفارش کی تھی اس اہم منصوبے کو گلگت بلتستان کے دیگر 6اضلاع تک توسیع دی جائے ۔ادھر ایفاد کے ذمہ داران اور ڈونرز نے طویل مشاورت اور گلگت بلتستان میں حکومت کی جانب سے الفاد کے ساتھ بھر پور تعاون سمیت اس سے متعلق دیگر ضروری چیزوں کا جازئہ لینے کے بعد ابتدائی طور پر گلگت بلتستان کے دیگر 6اضلاع میں بھی ایفاد کے منصوبوں کی منظوری دینے کے لئے گرین سگنل دیدیا ہے ادھر ایفاد کے ڈونرز کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اور ایفاد کے ذمہ داروں نے مشترکہ مشاورت اور غور و خوض کے بعد ڈونرز کی جانب سے تحریری منظوری اور بجٹ ملنے تک ایفاد کے دستیاب وسائل پر گلگت بلتستان کے دیگر6اضلاع میں بنجر زمینوں کی آباد کاری اور زمینداروں کی تربیت کے منصوبوں پر کام کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ قبل ازیں ایفا کے منصوبے گلگت بلتستان کے 4اضلاع میں جاری تھے اور ان اضلاع میں بڑی مقدار میں بنجر زمین کو آباد کاری کے قابل بنانے کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر چینلز تعمیر کئے ہیں جبکہ ان علاقوں کے زمینداروں کو اس حوالے سے تربیت کا اہتما کرکے زراعت کے شعبے سے ہی خود روزگاور کے قابل بنانے اور زرعی اجناس میں خود کفیل ہونے کے قابل بنایا ہے ایفاد کی غیر معمولی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس منصوبے کو گلگت بلتستان کے دیگر 6اضلاع تک وسعت دینے سفارش کی تھی جسے منظور کر لیا گا ہے اور توقع کی جا رہی ہے گلگت بلتستان کے دیگر 6اضلاع میں بھی ایفاد کے منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں