06:01 pm
گلگت بلتستان میں بجلی کے نئے منصوبوں کیلئے وفاق سے 92کروڑسے زائدکی رقم ریلیز

گلگت بلتستان میں بجلی کے نئے منصوبوں کیلئے وفاق سے 92کروڑسے زائدکی رقم ریلیز

06:01 pm

گلگت( بیورورپورٹ) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں بجلی کے نئے منصوبوں کے لئے 92 کروڑ سے زائد کی رقم ریلیز کردی ہے ۔ پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں 20میگاواٹ ہینزل پاور پلانٹ کے لئے 33کروڑ 70لاکھ، سکردوہرپوہائیڈروپاورپراجیکٹ کے لئے 3کروڑ 45لاکھ اور نلتر 16میگاواٹ پراجیکٹ کے لئے 55کروڑ روپے جاری کردئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبے وفاقی حکومت کے پی ایس ڈی پی منصوبوں میں شامل ہیں
اور گزشتہ حکومت کے دور میں منظور ہوئے تھے ۔ وفاقی حکومت نے بجلی کے منصوبوں پر توجہ دیتے ہوئے ہدایات بھی دی ہیں کہ گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں میں کام تیز سے تیزتر کیا جائے تاکہ علاقے میں بجلی کی کمی کے مسائل جلد ختم ہوسکیں۔

تازہ ترین خبریں