05:10 pm
امپھری تافاطمہ جناح کالج روڈ تباہ،بکرامنڈی قائم ہونے سے تعفن پھیلنے لگا

امپھری تافاطمہ جناح کالج روڈ تباہ،بکرامنڈی قائم ہونے سے تعفن پھیلنے لگا

05:10 pm

گلگت ( سٹاف رپورٹر) ریور ویو روڈ امپھری تا فاطمہ جناح گرلز کالج روڈحکام کی عدم توجہی اور غفلت کے بھینٹ چڑھ گیا ، اہم اور مصروف ترین شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، بکرا منڈی قائم ہونے سے تعفن پھیلنے لگا ، ٹریفک جام ، نکاسی آب کی نالیاں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل اور دیگر مسائل نے اس روڈ سے گزرنے والوں کی زندگی اجیرن بنا دی ، ریور ویو روڈ پر واقع دوکانداروں اور رہائشینوں محمد افضل ، شیر خان ، شان عالم ، مدثر ، مزمل ، عارف ، احمد ، نور خان اور دیگر
نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ تعمیرات کی نا اہلی اور عدم توجہی کے باعث روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے نکاسی آب کی نالیاں گندگی کے ڈھیر سے بھر جانے کے باعث گندا اور آلودہ پانی روڈ پر کھڑا رہتا ہے جس سے پیدل چلنے والے عوام اور ٹرانسپورٹرز کو آمدورفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انوہں نے کہا ہک حکومت اور تعمیرات عامہ کے اعلیٰ حکام کو اس روڈ کی مرمت اور میٹلنگ پر توجہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے طمالبہ کیا ہے کہ روڈ کی مرمت اور میٹلنگ کو یقینی بنایا جائے اور نکاسی آب کی نالیوں کی مرمت اور گندگی کے ڈھے رکو ٹھکانے لگانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر یہاں کے عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

تازہ ترین خبریں