05:27 pm
وزیراعلیٰ کادورہ دیامر،استورناکام،اب ان کی دکان بندہوچکی،ساجدہ صداقت

وزیراعلیٰ کادورہ دیامر،استورناکام،اب ان کی دکان بندہوچکی،ساجدہ صداقت

05:27 pm

استور(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی سینئر رہنما ساجدہ صداقت نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے دیامر اور استور کا ناکام دورہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ گلگت بلتستان سے حفیظ الرحمن اور اس کے ٹھکیداروں کی دوکان بند ہو چکی ہے. اب اس طرح دورے کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے دورے میں دیامر کے وزرائ￿ کا بائیکاٹ اور داریل تانگیر کو جعلی ضلعوں کا اعلان
دراصل اپنی مردہ سیاست کو دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوشش ہے. جبکہ دورہ استور میں وزیر اعلیٰ کے دونوں ناکام ممبران اسمبلی استور سمیت صرف 20 لوگوں اور 5 سے 6 گاڑیوں کے استقبال نے ثابت کر دیا کہ حفیظ الرحمن کی ٹھیکداری کا دور ختم ہو چکا ہے. دوسری جانب وزیر اعلیٰ نے دورے استور میں پرانے منصوبوں پر سیاست چمکانے کی بھی کوشش کی اس طرح کے نام نہاد اعلانات اور داعوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں . مسلم لیگ ن اور وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان میں اپنے دور حکومت میں ٹیکنیکل طریقے سے لوٹ مار اور اقربائ￿ پروری کا بازار گرم کیا. مسلم لیگ ن کے اب برے دن شروع ہو چکے ہیں جس طرح نااہل لیگ کا وفاق سے صفایا ہوا اسی طرح بہت جلد گلگت بلتستان سے بھی صفایا ہوگا. وزیر اعظم عمران خان نے وفاق میں چوروں اور لٹیروں کا اڈیالہ اور کوٹ لکھپت جیل کی سیر کرائی اسی طرح اب حفیظ الرحمن اور ا سکے حواریوں کو بھی بہت جلد منور جیل کی سلاخوں کے کی سیر کرائی جائے گی اور عوام سے لوٹے گیے ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا

تازہ ترین خبریں