10:48 pm
فنڈزکی کمی نہیں،دیامرمیں ایل جی آرڈی کی کارکردگی مایوس کن ہے،سیکرٹری بلدیات گلگت بلتستان

فنڈزکی کمی نہیں،دیامرمیں ایل جی آرڈی کی کارکردگی مایوس کن ہے،سیکرٹری بلدیات گلگت بلتستان

10:48 pm

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سیکرٹری بلدیات گلگت بلتستان حاجی ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دیامر میں ایل جی آر ڈی کی کارکردگی مایوس کن ہے۔محکمے کے زمہ داران کا ابھی تک ترقیاتی منصوبوں کے بارے لاعلم ہونا ناقابل برداشت ہے۔ہر یونین کونسل میں قائم کئے گئے دفتر میں تمام سہولیات دی جائیں اور سٹاف کی حاضری متعلقہ یونین کونسل میں یقینی بنائی جائے۔یونین کونسل کے دفاتر چلاس شہر کے بجائے متعلقہ یونین کونسلوں میں ہی ہوں گے
۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بلدیہ چلاس کے دفتر میں ضلع کونسل ، ایل جی آر ڈی اور بلدیہ چلاس کے حکام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس فنڈز کی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ بہترین اور اہم عوامی نوعیت کی اسکیموں کا انتخاب کرے اور کامیاب سکیمیں دیں تاکہ عوام براہ راست مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہر بچے کی پیدائش پر برتھ سرٹیفکیٹ جاری یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام سکیمیں کمیونٹی کے افراد پر مشتمل پراجیکٹ کمیٹی کے زریعے تعمیر کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چلاس شہر میں سیوریج سسٹم کے حوالے سے واپڈا حکام کے ساتھ بلدیہ چلاس باقاعدہ میٹنگ کریں تاکہ کوئی ایریا رہ نہ جائے۔اس موقع پر انہوں نے ویسٹ منیجمنٹ کیلئے کنٹرول روم تعمیر کرنے کے احکامات بھی دیئے۔سیکرٹری بلدیات کو بلدیہ دفتر میں روایتی ٹوپی اور شال بھی پہنائی گئی۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ