10:37 pm
کے آئی یو،6طلبایوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت چین جانے کیلئے منتخب

گلگت ( اوصاف نیوز)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 6 طلباء بین الاقوامی یوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت بیجنگ چائنا جانے کے لیے منتخب ہوگئے ہیں ۔اس حوالے سے تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے بین الاقوامی یوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت بیجنگ چائنا جانے کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ وطالبات میں اپائمنٹ لیٹر تقسیم کئے ۔تقریب میں وائس چانسلر کے ہمراہ قراقرم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سی پیک سنٹر ڈاکٹر سرانجام بیگ بھی موجود تھے
۔بین الاقوامی یوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت پورے ملک سمیت دیگر ممالک کے طلبہ وطالبات بھی شریک ہیں۔یوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت جامعات کے طلبہ وطالبات کو چائنا کے تعلیم ،صحت ،ٹیکنالوجی ،سماجیت سمیت دیگر چیزوں کے حوالے سے آگاہ کرنے سمیت بین الاقوامی طور پر طلبہ وطالبات کے مابین ہم آہنگی ،ایک دوسرے کے ثقافت سے آشنائی دلانا ہے ۔بین الاقوامی یوتھ تبادلہ پروگرام کے تحت بیجنگ چائنا جانے والے طلبہ وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ طلباء یوتھ تبادلہ پروگرام میں یونیورسٹی اور علاقے کی بہترانداز میں نمائندیگی کریں۔اس پروگرام میں آپ یونیورسٹی اور علاقے کے سفیر کے طور پر حصہ لینگے ۔لہذا ایسا کوئی فعل سرزد نہ ہوجس سے یونیورسٹی اور علاقے کا نام بدنام ہو۔بلکہ ایسا کردار اور اخلا ق کا مظاہر ہ کریں جس سے یونیورسٹی کا نام روشن ہو۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا