05:13 pm
سیاحت کے فروغ کیلئے سکردومیں انٹرنیشنل کانفرنس منعقدکی جائیگی(سیکرٹری ٹورازم)

سیاحت کے فروغ کیلئے سکردومیں انٹرنیشنل کانفرنس منعقدکی جائیگی(سیکرٹری ٹورازم)

05:13 pm

سکردو( وزیر مظفر ) سیکریٹری ٹورزم آصف نواز ٹوانہ نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے نئے پوائنٹس کھولے جارہے ہیں ٹورزم بورڈ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے سکردو ائرپورٹ کو انٹر نیشنل ائر پورٹ بنانے کی سفارش کی گئی چیک پوسٹوں پر سیاحوں کو بے جا تنگ نہیں کیا جائے گا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سکردو میں انٹرنشینل کانفرنس منعقد کی جائیگی جو سیاحت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگی
انہوں نے کہاکہ نیٹکو کیلئے نئی بسیں خریدی جارہی ہیں جن پر کروڑوں روپے لاگت آئے گی انہوں نے کہا کہ جو بسیں خریدی جارہی ہیں ان سے کئی بسیں سکردو روٹ دی جائیں گی بسوں کے معاملے پر بلتستان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوگا اس ڈویڑن کو خصوصی اہمیت دی جائے گی اور یہاں کے عوام کے سارے تحفظات دور کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ نیٹکو کی ترقی خوشحالی کیلئے اہم فیصلے کئے جارہے ہیں ادارے کے تمام ملازمین کو تنخواہیں مل رہی ہیں سکردو آنے سے پہلے سارے ملازمین کو تنخواہیں دیدی گئی ہیں ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کی خبریں غلط ہیں.انہوں نے کہا کہ بلتستان میں نیٹکو کے نئے سٹیشنز بھی کھولے جائیں گے اور عوام کو بہترین سفری سہولیات دی جائیں گی کیڈٹ کالج سکردو سے بلتستان یونیورسٹی تک نیٹکو بس سروس کو دوبارہ شروع کیا جائے گا سروس کی بحالی سے عوام کو سفر کی بہترین اور سستی سہولت میسر آئے گی اور انہیں خوار ہونا نہیں پڑے گا یہ تمام اقدامات عوام کو درپیش مسائل کا حل اور سیاحوں کی مشکلات کے پیش نظر کیے جارہے ہیں نیٹکو چین کے شہر کاشغر تک اپنے پرانے روٹ کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بلتستان کے صحافیوں کو سی پیک ٹور پر چین لے جایا جائے گا اور انہیں سی پیک سے متعلق بریفنگ دی جائے گی سکردو میں میکڈونلز لا رہے ہیں سکردو ائر پورٹ کو انٹر نیشنل ائیر پورٹ بنانے کی سفارش کی گئی ہے شونٹر پاس بنانے کی بھی سفارشات ارسال کی گئی ہیں شونٹر پاس بننے سے سکردو اور راوالپنڈی کے درمیان مسافت بہت کم ہوگی اور یہ شاہراہ یہاں کی سیاحت کے فروغ میں کلیدی حثیت رکھے گی انہوں نے کہا کہ ٹورزم پالیسی 2016 پر ہر صورت میں عمل درآمد کیا جائے گا خطے میں بہت سارے مقامات سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں انہیں متعارف کرایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح یہاں آسکے خطے کی صفائی ستھرائی کیلئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم نے صفائی ستھرائی چھوڑ دی ہے صفائی چھوڑنے کا مطلب آدھے ایمان چھوڑ دیا ہے ہم صرف مسجد و محراب منبر تک محدود ہوگئے ہیں ہم کوشش کررہے ہیں کہ ایک شہر کو پلاسٹک فری بنایا جائے اس کیلئے ضلع کھر منگ کا انتخاب کیا گیا ہے سی پیک میں ٹورزم کے پراجیکٹ کو بھی شامل کرنے کی سفارش کی جائے گی اس سلسلے میں چائنہ کی حکومت سے بات کی جارہی ہے بلتستان میں جتنے بھی فیسٹیول ہونگے ان میں چائنیز کو لے کر آئیں گے پہلی مرتبہ یہاں ڈپارٹمنٹ آف ٹورزم سروس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جو سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کردار ادا کرے گا بلتستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کیلئے اسلام آباد میں ایک ڈیسک بنایا جائے گا تاکہ غیر ملکیوں کو بہترین انداز میں معلومات اور تفضیلات فراہم کی جاسکیں یہ بھی قانون بنایا جارہاہے کہ سیاحوں کو سہولیات مل رہی ہیں کہ نہیں اگر نہیں مل رہی ہیں تو متعلقہ اداروں سے پوچھا جائے گا ٹورزم فورس سیاحوں کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کرے گی۔

تازہ ترین خبریں