05:08 pm
کے آئی یوبورڈکی امتحانی فیسوں میں اضافہ کیخلاف کالجزکے طلباکااحتجاجی مظاہرہ

کے آئی یوبورڈکی امتحانی فیسوں میں اضافہ کیخلاف کالجزکے طلباکااحتجاجی مظاہرہ

05:08 pm

گلگت ( سکندر حیات سے ) کے آئی یو بورڈ کی طرف سے امتحانی فیسوں میں اضافہ ، تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کے طلباء سڑکوں پر نکل آئے ، احتجاجی ریلی اور مظاہرے ، شاہراہ قراقرم تین گھنٹوں تک تمام ٹریفک کیلئے معطل رہی ، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دنیور و مضافاتی علاقوں کے تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کے طلباء قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے امتحانی فیسوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج بن کر سڑکون پر نکل آئے
اور شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کرکے احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی اسی دوران شاہراہ قراقرم تین گھنٹوں کیلئے بلاک رہی ،، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے آئی یوانتظامیہ نے جماعت دہم سے لیکر ایم اے تک فیسیں دوگنی کر دی ہیں ، 15سو سے اضافہ کرکے تین ہزار کر چکے ہیں جو غریب اور نادار طلباء کے مستقبل کو دائو پر لگانے کے مصداق ہے ، مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ نے حالیہ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو گلگت بلتستان کے تمام طلبہ و طالبات اور طلباء تنظیموں سے بھی رابطے کرکے احتجاج کا دائرہ کار کو پورے گلگت بلتستان تک پھیلا دینگے ، جب تک فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے جاری رہیں گے۔ انہوں نے وزے رالعیٰ فورس کمانڈر ایف سی این اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

تازہ ترین خبریں