05:14 pm
امتحانی فیسوں پر نظرثانی کے لیے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی 4رکنی کمیٹی تشکیل

امتحانی فیسوں پر نظرثانی کے لیے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی 4رکنی کمیٹی تشکیل

05:14 pm

گلگت(اوصاف نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے امتحانی فیسوں پر نظرثانی کے لیے چار رکنی نظرثانی کمیٹی تشکیل دے دی ۔رجسٹرار ڈاکٹر عبد الحمید لون کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے اراکین میں کنٹرولر امتحانات محمد عارف،ٹریژرار محمداقبال اور ڈائریکٹر جنرل کوارڈینیشن میر تعظیم اختر شامل ہیں۔ کمیٹی فیسوں میں اضافے کے حوالے سے نظرثانی کرتے ہوئے تین دنوں کے اندر وائس چانسلر کو
رپورٹ پیش کریگی ۔فیسوں میں کمی کا مطالبہ لیئے ڈگری کالج سمیت دنیور کے مختلف پرائیویٹ کالجوں کے طلباء کا وفد یونیورسٹی کیمپس پہنچے ، جس پر وائس چانسلر نے طلباء کے مسائل سننے کیلئے فوری طور پر کمیٹی قائم کرنے کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل کوارڈنیشن کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کے مسائل کو سنے ۔ جس پر ڈی جی سی میرتعظیم اختر نے طلباء کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی ۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ امتحانی فیسوں میں کمی سمیت بی اے ۔بی ایس سی کے بروقت امتحانات کا انعقاد اور نتائج کے اعلان کو یقینی بنایا جائے۔ڈی جی سی میر تعظیم اختر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات کو وائس چانسلر تک پہنچادیئے جائیں گے اور ا ن کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔طلباء کے پرامن طور پر منتشر ہونے کے بعد ڈائریکٹرجنرل کوارڈنیشن نے مطالبات کو وائس چانسلر کے سامنے پیش کیا۔جس پر وائس چانسلر نے فیسوں کے مسئلے کے حل کے لیے نظرثانی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کنٹرولر امتحانات کو بروقت بی اے ،بی ایس سی کے امتحانات کے انعقاد اور نتائج کے اعلان کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔اور کہاکہ ملک بھر کی جامعات کی طرح KIUبھی اس وقت مالی مشکلات کا سامنا کررہی ہے ۔جس کی وجہ سے فیسوں میں اضافہ کرنا نا گزیر تھا۔اس کے باوجودطلباء کو آسانیاں ڈھونڈنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

تازہ ترین خبریں