05:21 pm
جی بی چائلڈپروٹیکشن کمیشن کااجلاس،جعفراللہ2سال کیلئے وائس چیئرمین منتخب

جی بی چائلڈپروٹیکشن کمیشن کااجلاس،جعفراللہ2سال کیلئے وائس چیئرمین منتخب

05:21 pm

گلگت (اوصاف نیوز) گلگت بلتستان چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر ثوبیہ جبیں مقدم کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی سیکریٹری منرلز ، سیکریٹری صحت ، سیکریٹری سوشل ویلفئیر سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ، اس اجلاس میں یونیسف پاکستان کے چیف فائلڈ پروٹیکشن آفیسر اور آکسفورڈ پالیسی منیجمنٹ کی نمائندہ سارہ جاوید نے شرکت کی ، اجلاس میں گلگت بلتستان چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2017کے نفاذ کے
طریقہ کار پر غور کیا گیا ، اجلاس میں ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جعفر اللہ خان کو متفقہ طور پر دو سال کیلئے گلگت بلتستان چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا ، اجلاس میں سیکریٹری سوشل ویلفئیر کی خدمات بالخصوص چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2017کے نفاذ کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ میں ضلعی سطح پر چائلڈ پروٹیکشن سنٹر قائم کئے ہیں جو ضلعی سوشل ویلفئیر آفیسران کے زیر نگرانی کام کررہے ہیں ، سیکریٹری سوشل ویلفئیر مومن جان نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ صوبے میں انسانی حقوق اور بچوں کے حقوق کیلئے ہیلپ لائن قائم کئے گئے ہیں، اجلاس میں صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود ثوبیہ مقدم کی طرف سے بچوں کے تحفظ کیلئے قائم کردہ ہیلپ لائن اور چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کیلئے کئے گئے اقدامات کو بھی سراہا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2017کا اس کے روح کے عین مطابق اطلاق عمل میں لاکر بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا

تازہ ترین خبریں