05:13 pm
کے آئی یو،پاکستان بیت المال کے درمیان سمجھوتے پر دستخط

کے آئی یو،پاکستان بیت المال کے درمیان سمجھوتے پر دستخط

05:13 pm

گلگت(اوصاف نیوز)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے50طلبہ و طالبات کو پاکستان بیت المال کی طرف سے وظائف دی جائے گی۔ قراقرم یونیورسٹی اور پاکستان بیت المال کے درمیان باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کی تقریب گورنر ہائو س میں منعقدہوئی ۔ معاہدہ پر قراقرم یونیورسٹی کی جانب سے KIUکے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے جبکہ پاکستان بیت المال کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس نے دستخط کئے
۔باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں گورنر گلگت بلتستا ن راجہ جلال حسین مقپون،وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ ، پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس،ڈین ڈاکٹر محمد رمضان ،ڈین ڈاکٹر خلیل احمد، یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،ڈائریکٹر کوارڈنیشن میر تعظیم اختر اور شعبہ بین القوامی تعلقات عامہ کے ہیڈ ڈاکٹر تصوررحیم بیگ شریک تھے۔ معاہدے پر دستخط کے وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بیت المال کے ایم ڈی نے کہاکہ بیت المال اس سال قراقرم یونیورسٹی کے 50 مستحق طلباء و طالبات کووظیفہ فراہم کرے گا جبکہ اگلے سال وظائف کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 25طلبہ وطالبات کو وظیفہ فراہم کی جائے گی۔مجموعی طورپر پاکستان بیت المال قراقرم یونیورسٹی کے 75طلبہ وطالبات کو وظائف مہیا کریگا۔ تقریب کے آخر میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطاء اللہ شاہ نے پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی کو یونیورسٹی سوینئر پیش کیا۔

تازہ ترین خبریں