05:21 pm
دیامرپولیس کی کارروائی،ملزم گرفتار،بھاری مقدارمیں چرس برآمد

دیامرپولیس کی کارروائی،ملزم گرفتار،بھاری مقدارمیں چرس برآمد

05:21 pm

چلاس(کرائم رپورٹر)ایس پی دیامر محمد عمران کھوکھر کی خصوصی ہدایت پر دیامر پولیس کی ایک مشترکہ آپریشنل ٹیم نے حدود تھانہ گوہرآباد تتہ پانی ایریاء میں ایک کامیاب کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں چرس برامد کرکے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ گوہرآباد میں فوجداری مقدمے کا اندراج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ منشیات کے گھناونے جرم میں ملوث سماج دشمن عناصر کو رنگے ہاتھوں گرفتار
کرنے پر سماجی حلقوں کا ایس پی دیامر محمدعمران کھوکھر اور پولیس آپریشنل ٹیم کیلئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین ، منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف دیامر پولیس کی جاری کامیاب مہم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ایس پی دیامر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کی مزید مربوط کاروائیوں کے زریعے نسل نو کی رگ وجان میں منشیات کا ناسور سرایت کرانے والے قومی مجرمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکیکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق SHO تھانہ گوہرآباد اور دیامر پولیس کے سپیشل انٹیلجنس پونٹ نے شاہراہ قراقرم تتہ پانی کے مقام پر ایک کامیاب کارواِئی اور تلاشی کے دوران ایک آلٹو کار نمبری PL- 330 جسے ملزم احتشام حسین شاہ ولد سردار علی شاہ ساکن دھمبوڑی ضلع مانسہرہ چلارہا تھا کے قبضے سے اعلی کوالٹی کا تین کلو چرس برامد کرکے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ہے اور تھانہ گوہرآباد میں ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 3/2019 ,بجرائم 9-CNSA قائم کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے ایس پی دیامر محمدعمران کھوکھر نے منشیات کے رجحانات کے تدارک کے سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کے واضح احکامات کی روشنی میں دیامر پولیس کی جانب سے جاری انسداد منشیات مہم کے دوران کامیاب کاروائی کرنیپر SHO تھانہ گوہرآباد اور دیامر پولیس کے انٹلیجنس یونٹ کے عملے کو شاباش دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دیامر پولیس معاشرے میں منشیات جیسے ناسوری رجحان کو پروان چڑھانے کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرامکمل تنگ کرکے انہیں منطقی انجام تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے تعاون سے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے مکمل پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

تازہ ترین خبریں