05:23 pm
کھیلوں کے انعقاد سے جی بی میں امن قائم کرینگے،گورنرراجہ جلال

کھیلوں کے انعقاد سے جی بی میں امن قائم کرینگے،گورنرراجہ جلال

05:23 pm

نگر( اقبال راجوا) کھیلوں کی ایسی مثبت ایونٹس کے انعقاد کے سبب گلگت بلتستان کے تمام ا ضلاع میں مثالی امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا، قیام امن ہی قوموں کے ترقی کی ضمانت ہوتا ہے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا ضلع نگر میںانٹر ڈسٹرکٹ ک فٹبال ایونٹ کے افتتاحی تقریب کے دوران سے خطاب ،انہوں نے عشائیے کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امین گنڈا پور کے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بارے میں کوئی مثبت پیشرفت کے اعلان کا امکان بھی ظاہر کیا۔
انہوں نے مذید کہا کہ ضلع نگر میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیمپس کا قیام بہت جلد ہو جائے گا۔ آج ضلع نگر میں انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ گرنگا ر نگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام اضلاع کے کھلاڑیوں نے اپنی مخصوص یونیفارم میں سٹیج پر وجود گورنر گلگت بلتستان سمیت دیگر مہمانوں کو سلامی پیش کی جبکہ ہنہ بینڈ نے اپنی سحر انگیز دھنوں سے سلامی کے دوران شرکاء کو محظوظ بھی کیا۔اکابرین نگر کی نمائندگی کرتے ہوئے نمبرداران کے نمائندہ گروپ نے نگر کے روایتی دھن پر روایتی رقص پیش کیا، جبکہ صوبیدار ر موسیٰ اور منظور حسین نے تلوار ڈانس کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ ہر ضلع کی ٹیم نے اپنے علاقائی دھن پر مخصوص انداز میں رقص پیش کیا۔ سامعین نے اس وقت خوب تالیاں بجا کر داد دی جب دیامر کی ٹیم نے سٹیج کے سامنے آکر اپنے مستانہ انداز میں چلاسی دنیئی پر انتہائی خوبصورت رقص پیش کیا جبکہ فرط اشتیاق میں نگر کے نوجوانوں نے بھی دیامر کے نوجوانوں کے ساتھ رقص میں شامل ہو کر خود داد حاصل کی۔ پہلے مقابلے میں آمنا سامنا کرنے والی ٹیموں استور ٹائیگرز اور نگر بلیوز کی ٹیموں کو گرائونڈ میں مدعو کرکے مقابلے کے آغا سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا جسے تمام شرکاء نے اپنے اپنے جگہوں پر احتراماً کھڑے ہو کر سنا۔ کھیل کے ابتدائی لمحوں میں استور ٹائیگر نے نگربلیوز کو ایک کے مقابلے میں تین گول کر کے شکست دی۔ گورنر نے جاتے ہوئے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور کے متوقع دورہء گلگت بلتستان کے موقع پر امید کی جا سکتی ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بارے میں کوئی اعلان ہو جائے۔انہوں نے گلگت بلتستان کے اضلاع کے آپس میں بد گمانی اورچھوٹی چھوٹی شکایات کے خاتمے کے لئے کھیلوں کے انعقاد اور مختلف اضلاع کی ٹیموں کی شرکت نہایت اہم ہے ہمیں یقین ہے کھیلوں کے اس قم کی سرگرمیوں سے گلگت بلتستان کے امن و امان کو دائیمی حیثیت مل جائے گی اور ترقی میں مزید تیزی پیدا ہوگی۔ انہوں نے نگر یونین آف جرنلسٹس کو خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی۔ انکے ہمراہ سیکریٹری ٹوریزم ،ڈائیریکٹر سپورٹس اقبال حسین ،ڈائیریکٹر سپورٹس بورڑ گلگت بلتستان حسین علی کے ساتھ مختلف محکموں کے متعدد افسران بھی شریک تھے۔

تازہ ترین خبریں