10:35 pm
کونسلات کو فعال بنانے کیلئے جی بی لوکل کونسل بورڈکوخودمختاری دینگے،ثنااللہ

کونسلات کو فعال بنانے کیلئے جی بی لوکل کونسل بورڈکوخودمختاری دینگے،ثنااللہ

10:35 pm

گلگت (اوصاف نیوز) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ حاجی ثناء اللہ خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں لوکل کونسلات کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے GBلوکل کونسل بورڈ کو خود مختار بنارہے ہیں اس مقصد کیلئے جلد تمام اضلاع میں GBلوکل کونسل بورڈ کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر بٹھا دئے جا ئیں گے جوکہ ضلعی و میونسپل کونسلات کی کارکردگی کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں گے
کونسلات کے بلڈنگ سیکشن کو مضبوط اور مربوط بنانے کیلئے تمام اضلاع کے چیف آفیسر ز ،ٹاون انجینئرز ڈائریکٹر لوکل کونسل بورڈ کے ساتھ رابطہ میں رہیں گے جبکہ ضلعی و میونسپل سطح پر بلڈنگ سیکشن ماہانہ کارکردگی رپورٹ بورڈ کو دینے کی پابند ہونگے،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ٹاون انجینئرز،سب انجینئرز اوربلڈنگ انسپکٹرز کو اہم کردار ہے انہیں جرائت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ رٹ کو قائم رکھنا ہوگا ۔محدود وسائل کے باجود حکومت گلگت بلتستان کی تعمیروترقی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہیں ٹاون انجینئرز ،سب انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرز اپنا فریضہ احسن انداز میں نبھائیں ان شاء اللہ انہیں صلہ ضرور ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ضلع کونسل ہال میں کوجی بی کونسلات کے نگرانی میں دو روزہ صوبائی سطح پر بلڈنگ سیکشن کے انجینئرز ،سب انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کے دوروزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں شہری حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی بھی ادارہ ،فرد یا فرم کوئی بھی تعمیراتی کام نہیں کرسکتے اختیارات وہی ہیں جو لندن میں بیٹھ کر میئر استعمال کرتا ہے جبکہ ضرورت صرف جرائت اور خلاقی فرض کی ادائیگی کا ہے ریاست کے قوانین کو کوئی بھی ذی شعور چیلنج نہیں کرسکتا ، صرف شعور دینے کی ضرورت ہے کونسلات کے بلڈنگ سیکشن کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرونگاٹاون پلاننگ کے تحت ہی تعمیرات کو یقینی بنانا ہے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کونسلات کے انجینئرز ،سب انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کیلئے ،گلگت ،دیامر اور بلتستان میں مرحلہ وار تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ تجربہ اور سیکھنے کے مواقع مل سکیں جس سے انکی صلاحیتوں میں بہتری اور نکھار آسکے انہوں نے تمام زیر تربیتی انجینئرز ،سب انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرز سے کہا کہ وہ ایمانداری ،خلوص نیت اور زمہ داری کے ساتھ اپنا فریضہ ادا کریں ادارہ انکے جائز مطالبات کے حل کیلئے اقدامات کرے گا بلدیاتی ترقیانی سکیموں کی تکمیل کیلئے کونسلات اپنی قابلیت اور تجربات کی روشنی میں احسن انداز میں بروقت مکمل کریں یہ انکا اصل امتحان ہوگا ،تقریب سے ڈائریکٹر GBلوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا چیئرمین لوکل کونسل بورڈ کی دلچسپی اور کوششوں سے جی بی لوکل کونسل بورڈ فعال کردار ادا کررہے ان شاء اللہ چیئرمین کی زیر سرپرستی کونسلات علاقے کی ترقی اور خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے عوامی خدمت یقینی بنائیں گے میں کونسلا ت کے بلڈنگ سیکشن کے انجینئرز ،سب انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کو ادارے کی جانب سے انکے جائز مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے یقین دلاتا ہوں کونسلا ت کو اپنے پاوںپر کھڑے ہونے کیلئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، چیئرمین حاجی ثناء اللہ خان کا کردار انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا ہے جنہوں نے ہمیشہ کونسلات کی خودمختاری اور درپیش مسائل کے حل کیلئے مثبت اقدامات کئے اور آج کا تربیتی ورکشاپ بھی انکی مرہون منت ہے ہم چیئرمین کی جانب سے کونسلات کے انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کیلئے سالانہ کوآرٹرلی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیلئے اعلان کو خوش آئند اور اسے بلڈنگ سیکشن کیلئے انقلابی اقدام قرار دیتے ہیں امید ہے کونسلات کے انجینئرز اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی وک بہتر بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے تقریب کے آخر میں سیکریٹری،چیئرمین لوکل کونسل بورڈ حاجی ثناء اللہ خان،ڈائریکٹر ایل سی بی حاجی ذوالفقار احمد ، سینئرٹاون انجینئر علی احمد جان ، ایکسئین جی بی کونسل بورڈ انجینئر شمس الدین و دیگر مہانوںنے شرکاء ورکشاپ کو تعریفی اسناد اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے ۔واضح رہے GBلوکل کونسل بورڈ کے زیر نگرانی کونسلات کے انجینئرز ،سب انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کیلئے دوروزہ تربیتی ورکشاپ ضلع کونسل ہال میں منگل کے روز شروع ہوا تھا جس میں سینئر ٹاون انجینئر،علی احمد جان ،انجینئر شمس الدین سمیت دیگر نے بلڈنگ پائی لاز اور بلڈنگ پلان کے حوالے سے انہیں قوانین اور زمہ داریوں کے حوالہ سے آگاہ کیا ۔تربیتی ورکشاپ میں سکردو ،گانچھہ ،شگر ،ہنزہ ،نگر ،غذر ،چیلاس ،کھرمنگ ،گلگت ،استور،کے ضلعی و میونسپل کونسلات کے بلڈنگ سیکشن کے انجینئرز ،سب انجینئرز سمیت بلڈنگ انسپکٹرزنے کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب