10:37 pm
چیف سیکرٹری سے کنٹریکٹرزایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

گلگت ( اوصاف نیوز ) کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے وفد نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے ملاقات کی وفد کی قیادت کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر فردوس احمد نے کی ، صوبائی جنرل سیکریٹری مرتضیٰ علی بھی نمائندہ وفد میں شامل تھے نمائندہ وفد کی چیف سیکریٹری سے ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ، وفد نے چیف سیکرٹری کو علاقے کے کے ٹھیکیداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
، وفد نے محکمہ ورکس اور محکمہ برقیات میں یکساں ٹینڈر پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے درپیش سے بھی آگاہ کیا ، یکساں ٹینڈر پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے کرپشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جس کا سب سے بڑا نقصان ادارے کا ہوتا ہے جس پر چیف سیکریٹری نے وفد کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے یقین دلایا کہ یکساں ٹینڈر پالیسی کو فی الفور نافذ العمل کیا جائیگا ۔ وفد نے فلڈ اور غیر ترقیاتی سکیموں کے واجب الادا 54فیصد بقایہ جات کی ادائیگی کی گزارش کی جس پر چیف سیکریٹری نے فنانس سیکریٹری کے گلگت آمد کے بعد ریلیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ وفد نے گلگت بلتستان کے اداروں میں انتہائی مناسب اور کم ریٹس کے بابت چیف سیکریٹری کو آگاہ کیا ، چیف سیکریٹری نے وفد کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک ، شبہ نہیں کہ یہاں کے ریٹس انتہائی نا مناسب ہیں اور یقین دلایا کہ بہت جلد بہتر ریٹس کا تعین کیا جائیگا ۔ وفد نے کہا کہ بڑے پراجیکٹس کے ٹینڈرنگ پراسیس میں سی ایم آئی ٹی ، محکمہ پلاننگ ، محکمہ فنانس ، تعمیرات عامہ اور محکمہ برقیات کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے پر زور دیا تاکہ شفافیت کا عنصر قائم رہ سکے ۔ چیف سیکریٹری نے یقین دلایا کہ آئندہ مذکوہر تمام اداروں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے زیر نگرانی ٹینڈرز کا عمل کو مکمل کیا جائیگا ۔ آخر میں صوبائی صدر فردوس احمد ، جنرل سیکریٹری مرتضیٰ علی سمیت نمائندہ وفد نے چیف سیکریٹری کا بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔

تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟  جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟  مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کمر توڑ مہنگائی ، گھی اور تیل کے بعد آٹے کا تھیلا بھی 1500میں دستیاب،غریب دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبور

تنخواہوں میں بھی مزید اضافہ کرنا ہو گا،  حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اعلان کر دیا

اگلے 48گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی