05:40 pm
گلگت بلتستان کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے اقدامات کرینگے،سیکرٹری ماحولیات

گلگت بلتستان کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے اقدامات کرینگے،سیکرٹری ماحولیات

05:40 pm

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ،اکرام نجمی) سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات و ماحولیات آصف اللہ نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت تھی کہ گلگت بلتستان کو پلاسٹک فری بنایا جائے اس سلسلے میں گلگت بلتستان اسمبلی نے قرارداد بھی پاس کیا ہے ۔پلاسٹک ہمارے لئے چیلنج بن گیا ہے ہم اس مشن کا آغاز ہنزہ سے کررہے ہیں اور اس کو آگے بڑھانا ہے اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں پلاسٹک پر پابندی عائد کرناہے ہمارا مشن اور وژن ہے
کہ اس کو بہت جلد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع تک پھیلایا جائے ہنزہ میں تمام لوگوں کا بھر پور تعاون ہے کیونکہ ہنزہ کے لوگ باشعور ہیں خاص کر بزنس کمیونٹی بلخصوص ہنزہ ہوٹل ایسوسی ایشن بازار ایسوسی ایشن خواتین و حضرات سب کا میں مشکو ر ہوں کہ اس مشن کو آگے بڑھانے میں بھر پور تعاون کررہے ہیں آپ سب کی بھر پور تعاون سے انشااللہ یہ مشن بہت جلد کامیاب ہوگا ان خیالات کا اظہار پلاسٹک فری ہنزہ کے سلسلے میں منعقد کمپین واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ سید علی اصغر نے کہا کہ EPAکی تعاون سے ہم نے پانچ ہزار کپڑے کے تھیلے تیار کرلئے ہیں ان کو تقسیم کرنے کیلئے ہم تمام اسٹیک ہولڈر ز کے ساتھ ملکر حکمت عملی تیار کرلینگے اس سلسلے میں کاڈو کابھر پور تعاون حاصل ہے مزید انھوں نے کہا کہ اس واک کا مقصد لوگوں میں پلاسٹک بیگ سے ماحولیات پر برے اثرات سے بچاوٗ کے حوالے سے اگاہی دینا ہے مختلف سول سوسائٹی آرگنائزیشنز کے ساتھ میٹنگز کا کئی سلسلے ہوچکے ہیں اور بینرز کے زریعے بھی آگاہی مہم دے رہے ہیں ہم پر امید ہیں کہ ہنزہ کے لوگ ایسے معاملے میں بہت باشعور ہیں اس مہم کا آغاز بھی اس لئے ہنزہ سے کیا جارہا ہے واک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر EPAشہزاد شگری نے کہا کہ دنیا میں ٹوریزم کا تصور ختم ہوچکا ہے اور دنیا ایکو ٹوریزم کی طرف آرہی ہیں ایکو ٹوریزم کا مطلب ماحولیات اور قدرتی حسن کا خیال رکھتے ہوئے سیاحت کو آگے بڑھانا ہے گلگت بلتستان میں سیاحت کے اعتبار سے یہاں کا قدرتی حسن ہی ہے اسکی حفاظت ہماری اولین فرض ہے ہم نے سیاحوں کو ماحولیات کے تحفظ کے سلسلے میں مختلف مد میں آگاہی پروگراموں کا آغاز کردیا ہے ہم گلگت بلتستان کے مختلف کیبل ٹی وی کے زریعے پیغامات دیکر لوگوں میں شعور پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں سیاحوں کو آگاہی مہم دینے کیلئے مختلف پوانٹ پر بینرز اور سائن بورڈز آویزان کردیا گیا ہے اور تمام ہوٹلز میں سیاحوں کی آگاہی کیلئے کاونٹر ز لگا دیے گئے ہیں تاکہ سیاح اپنا کوڈا کرکٹ کپڑے کے تھیلے میں ڈال کر واپس اسی ہوٹل میں عملے کے حوالے کرے اس کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے ہوٹل مالکان سے میٹنگز ہوچکی ہیں پلاسٹک فری ہنزہ کے سلسلے میں منعقد کمپین واک کا اہتمام ڈسٹرکٹ انتظامیہ کاڈو ای پی اے نے علی آباد تھانے سے ہنزہ پریس کلب تک اور دوسرے مرحلے میں جاپان چوک کریم آباد تا زیرو پوائنٹ کریم آباد تک نکالا گیا جس میں اسکول کے بچوں کے علاوہ ہنزہ پریس کلب کے ممبران ہوٹل ایسوسی ایشن ،بازار ایسوسی ایشن ،ٹاون منیجمنٹ سوسائٹی قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس اور دیگر اداروں اور سول سوسائٹی کے ممبران نے خصوصی شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں