10:55 pm
(ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کااجلاس)3ارب سے زائدکے20منصوبے منظور

(ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کااجلاس)3ارب سے زائدکے20منصوبے منظور

10:55 pm

گلگت(اوصاف نیوز )چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) محمد خرم آغا کی زیر صدارت ڈپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (DDWP)کا اجلاس، عوامی مفادات کے غیر معمولی اہمیت کے حامل درجنوں ترقیاتی منصوبوں کی چانچ پڑتال، 3ارب 41کروڑ 60لاکھ 85ہزار کے بجلی،تعلیم ، مواصلات و دیگر شعبوں کے مجموعی طور پر 20 اہم منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ 3ارب 16کروڑ46لاکھ کے 6 منصوبوں کی اگلے فورم سے منظوری کی
سفارش کی گئی ہے گلگت شہر کے سیوریج اور پانی کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے 1181 ملین لاگت کی خطیر رقم کے 2 منصوبوں کی منظوری اور سفارش،عوام الناس کو فوری ریلیف دینے کیلئے ڈیزل جنریٹرز کی خریداری کی بھی منظوری، تعلیم کے شعبے میں ڈگری کالج داریل اور ماڈلز سکولز جیسے اہم منصوبے بھی منظور،تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن( ر) محمد خرم آغا کی سربراہی میں گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (GB,DDWP)کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے متعلق غیر معمولی اہمیت کے حاملترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اجلاس میں 27منصوبوں جن کی کل لاگت تقریباً6562ملین (چھ ارب چھپن کروڑ بیس لا کھ روپے )بنتی تھی پر غور وخوص کیا گیا کل 20منصوبے جن کی لا گت 3416.685ملین بنتی تھی کی منظوری دے دی گئی جبکہ چھ منصوبے جن کی لاگت 31646.115ملین بنتی تھی کو اگلے فورم کی منظور ی کیلئے سفارش کی گئی ہے۔اہم منصوبوں میں بجلی کے شعبے میں تقریباً3643ملین کی خطیر لا گت کے 12منصوبے شامل تھے جن کی تکمیل سے 20میگاواٹ کی اضافی بجلی عوام کو مہیا کی جائیگی اور ایسے اضلاع جہاں بجلی کی شدید قلت ہے کو تر جیح دی گئی ہے جیسا کہ ہنزہ میں عوام النا س کو فوری ریلیف دینے کیلئے حکومت نے ڈیزل جنر یٹر کی خریداری کی بھی منطوری دی گئی ہے جبکہ مسگر پائور ہائوس کے استعداد کار کو بڑھانے مسگر پائور ہائوس سے ہنزہ شیناکی تک 33کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھانے ،200کلوواٹ ہسپر نگر،ہوشے کاندے گانچھے منصوبے کی منظوری داریل میں بجلی کی ترسیل کی منظوری،بٹورہ گوجال پائور ہائوس کی تعمیر،حسن آباد پائور ہائوس کی اپ گریڈیشن کے علاوہ رحمان نالہ بونجی کی ترمیمی پی سی ون کی منظوری شامل ہیں اجلاس میں گلگت شہر کے سیو ریج اور پانی کے دیرینہ مسائل کو پیش نظر رکھتے ہو ئے حکومت نے خطیر رقم 1181ملین کے 2منصوبوں کی منظوری کی سفارش کی ہے ،جس سے صو با ئی دارالحکومت کے دیرینہ مسائل کو حل کر نے کی طرف ایک اور مثبت پیشرفت ثابت ہو گا۔تعلیم کے شعبے میں بھی اہم منصوبے جن میں ڈگری کالج داریل اورماڈل سکو لز شامل تھے کی منظوری دی گئی ہے۔مواصلا ت کے شعبے میں گلگت شہر ، ہنزہ اور ضلع سکردو کی نئی اور پرا نی سڑکوں کے توسیعی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

مکان کی تعمیر کیلئے 20لاکھ کا قرضہ، عوام کیلئے اہم اعلان

مکان کی تعمیر کیلئے 20لاکھ کا قرضہ، عوام کیلئے اہم اعلان

کیا امریکا اپنے جدید ’’بی 21‘‘ طیارے سے چین پر ایٹم بم برسائے گا؟

کیا امریکا اپنے جدید ’’بی 21‘‘ طیارے سے چین پر ایٹم بم برسائے گا؟

وزیراعظم آج جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے

وزیراعظم آج جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے

الیکشن کمیشن ارکان پر مخالفین سے پیسے لینے کے الزامات ، فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کو جواب دینے کیلئے کتنا وقت مانگ لیا؟

الیکشن کمیشن ارکان پر مخالفین سے پیسے لینے کے الزامات ، فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کو جواب دینے کیلئے کتنا وقت مانگ لیا؟

پیپلز پارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

پیپلز پارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

ملک کےمتعددمقامات پرموسلادھاربارش کاامکان

ملک کےمتعددمقامات پرموسلادھاربارش کاامکان

مخدوم ہارون بخاری  بال با ل بچ گئے

مخدوم ہارون بخاری بال با ل بچ گئے

چیف جسٹس ہاؤس کیلئے ٹی وی خریدنےکا اشتہار جاری،اعلیٰ افسران کی مراعات ان کی تنخواہوں سے زیادہ کیوں ؟تفریح کی چیزوں کیلئے عوامی پیسہ کیوں خر

چیف جسٹس ہاؤس کیلئے ٹی وی خریدنےکا اشتہار جاری،اعلیٰ افسران کی مراعات ان کی تنخواہوں سے زیادہ کیوں ؟تفریح کی چیزوں کیلئے عوامی پیسہ کیوں خر

آج سے کراچی میں مزید طوفانی بارشیں ۔۔ سیلاب کا خطرہ ۔۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ،سندھ کا کیا بنے گا؟ جانیے تفصیل

آج سے کراچی میں مزید طوفانی بارشیں ۔۔ سیلاب کا خطرہ ۔۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ،سندھ کا کیا بنے گا؟ جانیے تفصیل

سرکاری وپرائیویٹ ملازمین۔سکول کے بچوں کی موجیں ۔۔حکومت نے عام تعطیل کراعلان کردیا ۔ آج کی بڑی خبر

سرکاری وپرائیویٹ ملازمین۔سکول کے بچوں کی موجیں ۔۔حکومت نے عام تعطیل کراعلان کردیا ۔ آج کی بڑی خبر

ایک ایک کرکے سارے معاون خصوصی کرپشن الزامات پر مستعفی ہوگئے

ایک ایک کرکے سارے معاون خصوصی کرپشن الزامات پر مستعفی ہوگئے

وزیر اعظم تباہ حال معیشت کے باوجودبڑی بڑی باتوں میں غرق ہیں

وزیر اعظم تباہ حال معیشت کے باوجودبڑی بڑی باتوں میں غرق ہیں

لاہور میں خاتون کیساتھ گلی میں موٹر سائیکل سوار جوان نے ۔۔۔۔ ! افسوسناک ویڈیو لنک میں

لاہور میں خاتون کیساتھ گلی میں موٹر سائیکل سوار جوان نے ۔۔۔۔ ! افسوسناک ویڈیو لنک میں

عمران خان میرے بہترین دوست ہیں ، سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کپتان بارے کیا بیان دیدیا ، دنیا ہکا بکا

عمران خان میرے بہترین دوست ہیں ، سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کپتان بارے کیا بیان دیدیا ، دنیا ہکا بکا