05:05 pm
گلگت میں شہری پانی کے نام پر ذہر پینے پر مجبور

گلگت میں شہری پانی کے نام پر ذہر پینے پر مجبور

05:05 pm

گلگت ( نمائندہ خصوصی ) گلگت میں شہری پانی کے نام پر ذہر پینے پر مجبور ، کارگاہ سے پائپ کے ذریعے گلگت شہر کو سپلائی دینے والے پانی میں کیڑے مکوڑے ، حشرات اور مٹی وافر مقدار میں ، پانی کا ذائقہ بھی تبدیل ہونا شروع ہوا ہے محکمہ واسا حکام خواب خرگوش میں مدہوش ، کارگاہ نالہ سے گریٹر واٹر پائپ لائن کے ذریعے گلگت کو سپلائی دینے والے پانی میں کیڑے مکوڑوں کا برآمد ہونا روز کا معمول بن گیا ہے
پانی میں مٹی اور ریت تو لازمی طور پر اسکا حصہ بن چکے ہیں اکثر اوقات پانی میں کیڑے مکوڑے عوام الناس کے بیماریوں میں اضافے کرنے کیلئے بھی موجود ہوتے ہیں کارگاہ سے گریٹر پائپ لائن کے ذریعے لانے والے پانی کو صاف کرنے کیلئے نہ تو کارگاہ میں کوئی پلانٹ نصب کیا گیا ہے اور نہ گلگت میں کوئی سسٹم ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ ، چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ کارگاہ سے گلگت شہر کو سپلائی دینے والے پانی کو مضر اثرات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں

تازہ ترین خبریں