05:10 pm
 قیادت کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پی ٹی آئی استور

قیادت کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پی ٹی آئی استور

05:10 pm

استور(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ضلع استور کی کابینہ کا ایک اہم اور مشترکہ اجلاس استور میں زیر صدارت سمیع ایڈوکیٹ منعقد ہوا. جسمیں ضلعی سیکرٹری جنرل اعجاز، انفارمیشن سیکرٹری عبدالسلام حیدری،فنانس سیکرٹری عبدرزاق، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حیدر اور دیگر رہنما و آئی ایس ایف کے اعہداران و زمہ داران سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی. اجلاس میں پارٹی امور سمیت ضلع استور کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفت وشنید کی گئی
. اجلاس میں خصوصی طور پر تحریک انصاف گلگت بلتستان خواتین ونگ کی انفارمیشن سیکرٹری ساجدہ صداقت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ خاتون ہونے کے باوجود انہوں ہر مسلے اور علاقے کی تکلیف، دکھ درد میں مردوں سے بھی زیادہ بڑھ کر دن رات کوششیں کیں ہیں. تحریک انصاف استور ہم ان کی اس بے باک قیادت، خدمات اور مخلصانہ کام کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں. اور اسی طرح کام کرنے والوں کو پوری استوری قوم اور کابینہ پی ٹی آئی، قیادت، اعہداران اور زمہ داران شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جہاں پر ساجدہ صداقت کہیں گی وہاں پی ٹی آئی کو ہر صورت پائیں گی. اس مخلص، بے باک قیادت کی اعلیٰ سطح پر بھی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے. جبکہ ساجدہ صداقت نے اس وقت پورے گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کا نام روشن کر رکھا ہے. جس کے لئے ہم سب ان کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آیندہ بھی اسی طرح گلگت بلتستان میں پارٹی کو مظبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی.

تازہ ترین خبریں