05:13 pm
گلگت  بلتستان میں بار فاسٹ ٹریک انقلابی اصلاحات ہورہی ہیں،شمس میر

گلگت بلتستان میں بار فاسٹ ٹریک انقلابی اصلاحات ہورہی ہیں،شمس میر

05:13 pm

گلگت(اوصاف نیوز)مشیراطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار فاسٹ ٹریک انقلابی اصلاحات ہورہی ہیں۔انتظامی اصلاحات کے تحت 2مرحلوں میں8نئے اضلاع بنائے گئے ہیں جن میں4اضلاع مکمل فنگشنل ہیں اور تمام ضلعی ادارے3ہزار نئی اسامیوں کی تعیناتیوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔جبکہ داریل، تانگیر، روندو اور گوپس یاسین کے4نئے اضلاع بجٹ2019-20باقاعدہ فنگشنل ہونگے
۔شمس میر نے کہا کہ انہی 2مرحلوں میں 3سب ڈویژن چھوربٹ، یاسین اور گوجال بھی بنائے گئے جبکہ3تحصیل بلغار، ، کیرس اور شناکی بھی بنائی گئی ہے۔شمس میر نے کہا کہ انتظامی اصلاحات کا تیسرا مرحلہ بجٹ 2019-20کے بعد مکمل کریں گے۔میگا منصوبے تکمیل کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور میونسپل سطح کے چھوٹے منصوبوں کی ایک بڑی سیریز کا باقاعدہ آغاز جلد کیا جارہا ہے۔پرائیویٹ سیکٹر میں گلگت بلتستان کے تمام تجارتی اور معاشی نیٹ ورکس کو آزاد سیاحت سے منسلک کردیا گیا ہے تاکہ نچلی سطح سے لے کر بڑے کاروباری شعبے تک معیشت اور آمدن کے ذرائع متحرک ہوں اور روزگار کے مواقع زیادہ سے زیادہ پیدا ہوں۔امن کو فل پروف بنادیا گیا ہے تاکہ سیاحتی سرگرمیاں آزاد ہوں اور سیاحوں کو تمام سہولیات ہر شعبہ میںیقینی بناسکے۔مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یہ اللہ پاک کا بہت بڑا کرم ہے کہ ان 4سالوں میں گلگت بلتستان کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے آیا جسکی وجہ سے یہاں ترقی کا گراف دیگر صوبوں کے مقابلے میں تیز ترین سطح پر ہے۔جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں قومی اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے یہاں بزنس ریکارڈ انکم اور سیونگ کی جہاں مثالی سروس پر قائم ہوچکے ہیں وہاں مقامی سرمایہ کاری یہاں تجارتی حجم گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ چکا ہے۔شمس میر نے مزید کہا کہ ہمارے یہ 4سال گلگت بلتستان کی تاریخ میں اعلیٰ منصوبہ بندی کی گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مشیر اطلاعات نے ایک نجی ٹی وی پر گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کے پاس صرف اخباری بیانات ہی رہ گئے ہیں۔پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں اب صرف پکنک پارٹی کے نام سے مشہور ہے کیونکہ انہوں نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت میں کام نہیں صرف پکنک منائی ہے۔4کا ٹولہ ہی پکنک پارٹی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کا نظریاتی ورکر اس ٹولے سے بیزار ہیں۔جبکہPTIکی غیر سنجیدہ وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی نے اسے ملک میں فول پارٹی ثابت کردیا ہے۔شمس میر نے کہا کہ مہذب معاشروں میں سیاسی جماعتیں اپنی کارکردگی، ترجیحات اور گورننس کا رزلٹ لیکر الیکشن لڑتی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان بھی اپنی کارکردگی امجد ایڈووکیٹ کی پکنک پارٹی لوٹ گورننس کے سابقہ ریکارٹ اورPTiوفاق میں فیل گورننس کے منشور کے ساتھ شائد الیکشن لڑیں مگر ہمارا مقابلہ کرنے کی کسی میں سکت نہیں

تازہ ترین خبریں