05:17 pm
 وزیر اعظم گلگت بلتستان کو پہلے نمبر پر دیکھنا چاہتے ہیں،امین اسلم

وزیر اعظم گلگت بلتستان کو پہلے نمبر پر دیکھنا چاہتے ہیں،امین اسلم

05:17 pm

ہنزہ ( رپورٹنگ ٹیم : امجد حسین برچہ +رحیم اللہ بیگ+بشارت حسین ) وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے ماحولیات و تبدیلی آب و ہوا ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے نہ صرف گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگا ہے بلکہ پنجاب اور کے پی کے کے بجٹ میں بھی کٹوتی کی گئی ہے ملک کو معاشی مسائل کا سامنا ہے گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے عطاء آبااد جھیل 32میگاواٹ اور کے آئی یو 100میگاواٹ کی منظوری دی جائے گی
ہنزہ میں سپرنگ بلاسم فیسٹول اور پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی کے مہم کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دس سال بعد ہنزہ آیا ہوں پاکستان کا خوبصورت ترینعلاقہپلاسٹک بیگ فری ہونے کے کئے تیار ہے ،پابندی کا اعلان کرتا ہوں اور ایشیاء اور پاکستان کا پہلا شہر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پہلے کپڑے کے بیگ استعمال ہوتا تھا لیکن آہستہ آہستہ پلاسٹک بیگ کی بیماری پھیل گئی ہنزہ میں پلاسٹک بیگ کے خاتمہ کے لئے ہنزہ میں دس ہزاربیگ مفت تقسیم کریں گے کمیونٹی آرگنائز اور باشعور ہے اس لئے یہاں سے اس مہم کا آغاز کیا ہے ہنزہ کے اندر بھی بیگ بنانے کی سہولت ہے جو باعث فخر ہے ،عمران خان کی کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت آگے بڑھنا ہے وزیر اعظم گلگت بلتستان کو پہلے نمبر پر دیکھنا چاہتے ہیں گلگت بلتستان میں 18 کروڑ درخت لگانے کا ہدف پورا کریں گے ،کے پی کے میں ایک ارب سے زائد درخت لگائے ہیں موسمیاتی تبدیلی کو روکنے کے لئے درخت لگانا ضروری ہے18 سے بیس کروڑ درخت لگائیں گے جس سے ماحول بھی صاف ہوگا نوکریاں بھی ملیں گی ایکو ٹورزم پر توجہ دینی ہوگی پراپر ریگولیشن کے تحت عمارتوں کی تعمیر کی منظوری کا بندوبست کرنے کیلئے چیف سیکریٹری ریگولیشن بنا رہے ہیں۔بجلی کی پیداوار کے مطالبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ہی مسگر کا منصوبہ آن کیا جائے گااے کے ڈی این کے ساتھ ملکر مائیکرو ہائیڈرل منصوبے بنائیں گے ششپر گلیشئر کی وجہ سے دو میگاواٹ بند ہوا ہے ششپر گلیشئر کا معاملہ حل ہونے کے بعد دو میگاواٹ پاور ہائوس کی دوبارہ تعمیر کی جائیگی۔بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی حالات کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگ گیا ہے تا ہم فیڈرل پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبے عطاء آباد 32میگاواٹ اور کے آئی یو 100میگاواٹ ہر صورت بنے گا۔ہنزہ ایشیاء اور پاکستان کا پہلا شہر ہوگا جہاں پلاسٹک بیگ استعمال نہیں ہوگا اگلے مرحلے میں اسلام آباد سے بھی اس مہم کا آغاز کر رہے ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی اس سے قبل انہوں نے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر باقاعدہ پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا اور عوام سے امید کا اظہار کیا کہاس مہم کی کامیابی کے لئے تعاون کریں گے قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ای پی اے شہزاد حسن شگری نے کہا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگ قدرتی ماحول اور انسانی زندگی سمیت کرہ ارض پر موجود تمام جانداروں کے لئے خطرناک ہے ,شاپنگ کی سروس لائف 10منٹ یا کچھ زیادہ وقت ہوتی ہے جبکہ اس کے اثرات زیادہ وقت تک ہوتے ہیں پلاسٹک بیگ ہوامیں ہوتا ہے تو ہوا کو آلودہ بناتا ہے زمین کے اندر ہوتا تو زمین کو جبکہ پانی میں ہوتا ہے تو پانی کو آلودہ کرتا اس سے فیورومز نامی جراثیم خارج ہوتے ہیں جو انسانی صحت پر برے اثرات مرتب کرتا ہے ہنزہ پاکستان کا پہلاضلع ہوگاجہان پلاسٹک فری ماحول ہوگا ہنزہ میں لوگ تعلیم یافتہ اوربا شعورہیں اسلئے ہنزہ سے اس اقدام کا آغاز کیا ہے تین مہینے بعد دوسرے اضلاع میں بھی اس مہم کا آغاز کیا جائے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے التت ٹاون مبیجمنٹ سوسائٹی کے چیئر مین عرفان کریم نے کہا کہ التت میں سینی ٹیشن کے کام کا آغاز ہوا ہے لیک معروف سیاحتی مقام دوئیکر اور ملیشکر کواس منصوبے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ہنزہ میں ٹاون پلاننگ اور منیجمنٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قدرتی مناظر اور وسائل محفوظ ہوں بجلی کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ وزیر اعظم تک پہنچانے کی ضرورت ہے جبکہ ہنزہ سے پلاسٹک شاپنگ بیگ کے ساتھ ساتھ پلاسٹک کی تمام مصنوعات کے خاتمے کی ضرورتہے ۔اس موقع پرچیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا،آئی جی پی گلگت بلتستان سیکریٹری اطلاعات فدا حسین،سیکریٹری ماحولیات آصف اللہ خان سمیت علاقے کے سیاسی سماجی و عوامی حلقوں اور بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی تقریب میں پائپ بینڈ نے اپنا کرتب دکھایا جبکہ بزرگوں نے رقص پیش کرکے شرکاء تقریب کو خوب محظوظ کیا اور خوب داد وصول کی تقریب کے اختتام پر وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے ماحولیات و تبدیلی آب و ہوا ملک امین اسلم نے کپڑے کے بیگز تقسیم کئے۔

تازہ ترین خبریں