05:24 pm
گلگت بلتستان کےعوام کی خدمت کی اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے،حفیظ الرحمٰن

گلگت بلتستان کےعوام کی خدمت کی اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے،حفیظ الرحمٰن

05:24 pm

گلگت(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ اگلے سال ویمن ڈگری کالج گلگت کو پوسٹ گریجویٹ کالج کا درجہ دیکر خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے سہولت فراہم کریں گے کشروٹ میں نجی تعلیمی ادارے میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ویمن یونیورسٹی کے لئے بجٹ فراہم نہیں کیا
جس پر صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے ویمن ڈگری کالج گلگت کو پوسٹ گریجویٹ کالج کا درجہ دیکر ایم فل تک کلاسز شروع کرنے کے لئے اقدامات شروع کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے چند لوگ کشروٹ کا وزیراعلیٰ کہتے ہیں کشروٹ کے عوام کو فخر ہے فرزند کشروٹ نے چارسال کے دوران پورے گلگت بلتستان کی خدمت کی ہے سابق وزیراعلیٰ نے پانچ سال اپنے حلقہ کی ایک سٹرک پختہ نہیں کرسکے مگر ہم نے گلگت بلتستان کے کونے کونے میں عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے نوکریاں فروخت کرنے کادھندہ نہیں کیا ہے ہم نے شفاف بنیادوں پر بھرتیاں کرکے میرٹ کو بحال کردیا ہے وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگلے ایک ماہ میں خواتین پارک کا افتتاح کریں گے جہاں پر خواتین کو فیزیکلی فٹنس کی سہولیات فراہم کی جائینگی وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کی فیزیکل فٹنس کی سہولت نہ ہونے سے خواتین میں ڈپریشن اور بلڈ پریشر کے بیماریوں میں مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جس سے نجات پانے کے لئے خواتین کی فیز یکل فٹنس ضروری ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو پلاسٹک فری صوبہ بنانے کے لئے قانون پاس کیا ہے جس کی ابتدا ہنزہ سے کی ہے اگلے مرحلے میں گلگت شہر کو پلاسٹک فری شہر بنانے کے لئے اقدامات کئے جایں گے پلاسٹک پر پابندی سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مدد ملے گی اور متبادل بیگ تیارکرنے کے لئے روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابدی کا قانون پاس ہوا ہے اور اس حوالے سے بل اسمبلی میں لارہے ہیں جس کی منظوری کے بعد عام دوکانوں میں آزادانہ طور پر سگریٹ کی خریدوفروخت پر پابندی عائد ہوگی دوکان میں سگریٹ فروخت کرنے والے دوکانداروں کو قانون کا پابند بنانے کے بعد انہیں قانونی طور پر سگریٹ کی فروخت کے لئے خصوصی پرمٹ جاری ہوگا،وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے جہاں تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں وہی پر صفائی کے نظام سمیت صحت اور بجلی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر کی وجہ سے ہنزل پاور پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہوا ہے اور بہت جلد ہنزل پاورپراجیکٹ کا افتتا ح ہوگا،وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا مکمل اعتماد بحال ہوا ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں میں سابق ادوار میں نوکری فروخت کرکے تعلیم کے شعبے کر تباہ کردیاگیا موجودہ صوبائی حکومت نے این ٹی ایس کے زریعے اساتذہ کی بھرتیوں سمیت سرکاری تعلمی اداروں میں مفت کتابوں کی فراہمی کے ساتھ تعلیم کے شعبے کو بہتر سمت میں لایا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ریگورلائز کرنے کے لئے ایکٹ اسمبلی سے پاس کیاجائے گا جس کے بعد پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے میعارسمیت پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھائی جانے والی نصاب کا جائز ہ لیاجائیگا۔وزیراعلیٰ نے نجی تعلیمی اداروں کے پوزیشن ہولڈر میں انعامات بھی تقسیم کیااور نقد دولاکھ روپے کا بھی اعلان کیا

تازہ ترین خبریں