05:31 pm
تحریک انصاف خواتین کی مضبوطی پہ یقین رکھتی ہے،نیک پروین

تحریک انصاف خواتین کی مضبوطی پہ یقین رکھتی ہے،نیک پروین

05:31 pm

گلگت( بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کے زیر اہتمام نومل میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں نومل کی خواتین نے بڑی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کرلیا۔شمولیتی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات نیک پروین اور ضلع گلگت کی صدر ریحانہ نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کیا اور ہار پہنایا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف خواتین ونگ کی سیکریٹری اطلاعات نیک پروین اور ضلع گلگت کی صدر ریحانہ نے کہا کہ نومل ضلع گلگت کا اہم ترین علاقہ ہے ، بدقسمتی سے اس علاقے کو ماضی میں صرف ووٹ لینے کے لئے استعمال کیا گیا ہے اور ووٹ لینے کے بعد کسی نے بھی مڑکر نہیں دیکھا ہے جس کی وجہ سے یہ علاقہ آج سہولیات کے لحاظ سے مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف خواتین کی مضبوطی پہ یقین رکھتی ہے ، خواتین جب تک میدان سیاست میں نہیں اتریںگے اور اپنے فیصلے خود نہیں کریںگے ،معاشرے میں وہ جائز مقام نہیں لے سکتے ہیں۔ سیاست عبادت کا دوسرا نام ہے مگر بعض چورپارٹیوں نے اس عبادت کی شکل بھی بگاڑ کر رکھ دیا ہے تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں اپنی حکومت قائم کرکے غریبوں بالخصوص خواتین کے مسائل کو حل کریگی۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والے خواتین نے نیک پروین اور ریحانہ کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ خواتین کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے ہیں اور پسے ہوئے طبقات کو آگے بڑھانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے تحریک انصاف آخری امید ہے ۔

تازہ ترین خبریں