05:41 pm
حسن آباد1.2ہائیڈرل پاورہائوس سے بجلی کی ترسیل شروع ہوچکی،شیرعباس

حسن آباد1.2ہائیڈرل پاورہائوس سے بجلی کی ترسیل شروع ہوچکی،شیرعباس

05:41 pm

ہنزہ(ذوالفقار بیگ )محکمہ واٹر اینڈ پائور کے ایگزیکٹیو انجینئر شیر عباس نے روزنامہ اوصاف سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہنزہ میں بجلی کی اوقات بڑھانے کیلئے کام کیا جارہا ہے اُنہوں نے کہاکہ حسن آباد1.2ہائیڈرل پائور ہاوس سے بجلی کی تر سیل شروع ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بجلی ترسیل میں واضع بہتری آئی ہے جبکہ مسگر سے سنٹر ہنزہ بجلی لانے کے لئے ٹرانسمیشن لائن چیک کیا جارہا ہے مسگر سے گلمت تک لائن چیک کیا گیا ہے
گلمت سے گنش تک ٹرانسمیشن لائن کو چیک کرنے کا سلسلہ جاری ہے جیسی ہی لائن کا کام مکمل ہوگا گوجال سے سنٹر ہنزہ بجلی فراہم کی جائے گی مسگر میں اس وقت پانی کی کمی کاسامنا ہے موسم گرم ہونے کے ساتھ بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا ۔اُنہوں نے سنٹر ہنزہ میں بجلی صرف دو گھنٹے میسر ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ہنزہ میں صرف تھرمل جرنیٹرز سے ہی 5گھنٹے بجلی مہیا کی ہے صرف 2گھنٹے بجلی کی بات کرنا نہ انصافی ہے اُنہوں نے ضلع ہنزہ کے تمام علاقوں کا شیڈول شیر کرتے ہوئے کہاکہ حسن آباد تا ڈورکھن 10گھنٹے، گرلت تا گنش 5گھنٹے ،حیدرآباد تا کریم آباد 5گھنٹے ،شناکی ایریا10گھنٹے ،گوجال ون 12گھنٹے گوجال ٹو 16گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ موسم میں مزید بہتری آنے کے بعد نالوں میں پانی کا اضافہ ہونا شروع ہوا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار بھی بڑھے گی ۔ حسن آباد فیر تھری بھی آن ہے جبکہ فیز ٹو کو بھی آن کرنے کیلئے ڈیزاسٹر منجمنٹ سے بات کریں گے اُنہوں نے کہاکہ اس وقت ہمارا توجہ مسگر پائور پروجیکٹ کی طرف ہے جلد گوجال سے سنٹر ہنزہ بجلی فراہم کی جائیگی ۔