05:48 pm
نئے اضلاع کی منظوری سے ترقی وخوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا،عبدالرحیم

نئے اضلاع کی منظوری سے ترقی وخوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا،عبدالرحیم

05:48 pm

گلگت ( شاہ ایران شیرازی ) صوبائی حکومت نے گوپس یاسین و دیگر اضلاع کی منظوری دیکر عوام کے دل جیت لئے ہیں ، نئے اضلاع کی منظوری سے ترقی اور خوشحالی کا نیا دور کا آغاز ہوگا ، ہماری حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع غزر کے سیکریٹری اطلاعات حافظ عبدالرحیم نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جھوٹے وعدوں پر نہیں
بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ،عو ا غزر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور وزیر سیاحت فدا خان اور مشیر خوراک غلام محمد کی کوششوں اور محنت کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی کوششوں کی وجہ سے آج گوپس یاسین کو الگ ضلع بنانے کا خواب پورا ہوا ، انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ سیاسی نابالغ دوست اس احسن اقدام کی بھی مخالفت کرتے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں وزیر اعلیٰ کی دلچسپی اور فدا خان کی کوششوں کی وجہ سے آج ضلع غزر ترقی کی راہ پرگامزن ہے ہماری حکومت کی تین سالہ کارکردگی غذر کی ستر سالہ تاریخ سے بھی بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کی سیاست ختم ہو چکی ہے وہ خود کو اخبارات کی حد تک زندہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔