05:51 pm
سیاحوں کی آزادانہ نقل وحرکت کے فیصلہ سے ٹورازم کوفروغ ملے گا،آئی جی

سیاحوں کی آزادانہ نقل وحرکت کے فیصلہ سے ٹورازم کوفروغ ملے گا،آئی جی

05:51 pm

گلگت (اوصاف نیوز) گلگت بلتستان کو ٹوریسٹ کے لئے کھول دیا جائے گا اور سیاحوں کی آزادانہ مومنٹ ہوگی، سوائے اُن ایریاز میں قوانیں لاگو رہیں گے جنہیں ممنوعہ قرار دیا گیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس ثناء اللہ عباسی نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ٹور آپریٹرز اور ایس پیز کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹور آپریٹرز اورہوٹلز کے منیجران، سپیشل برانچ اور ضلع کے ایس پی کے ساتھ رابطے میں رہیں
اور ضرورت کے مطابق سیاحوں کے کوائف جمع کرائیں۔ آئی جی پی نے مذید کہا کہ سیاحوں کی فری مومنٹ اور ٹوریسٹ پولیس کے قیام جیسے اقدامات سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز قمر رضاء جسکانی، اے آئی جی سپیشل برانچ ، ڈی ڈی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان ، ایس پی دیامر، ایس ایس پی گلگت ، ایس پی ہنزہ، ایس پی نگر اور دیگر متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں