05:55 pm
پولیومہم کامیاب بنانے کیلئے وسائل بروئے کارلائیں،چیف سیکرٹری(3روزہ مہم کاافتتاح)

پولیومہم کامیاب بنانے کیلئے وسائل بروئے کارلائیں،چیف سیکرٹری(3روزہ مہم کاافتتاح)

05:55 pm

گلگت ( نمائندہ خصوصی ) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن(ر) خرم آغا نے پولیو کے سے بچائو کے قطرے پا کر تین روزہ قومی مہم کا افتتاح کر دیا ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں منعقدہ قومی مہم کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان خرم آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے کی قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سائل بروئے کار لائے جائیں اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی
، چیف سیکریٹری نے اس موقع پر تمام اضلاع کیا نتظامیہ کے ذمہ دارن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے ذمہ داران کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے اس موقع پر سیکریٹری صحت رشید احمد ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز گلگت ریجن ڈاکٹر اسرار حسین شاہ ، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر شکیل احمد ، میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارتڑ ہسپتال گلگت ڈاکٹر فرمان اللہ کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ گلگت ( نمائندہ خصوصی ) تین روزہ قومی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے ، گلگت بلتستان کے دسویں اضلاع میں 2لاکھ 38ہزار 702پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے 1ہزار 115ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، 318فکسڈ سنٹر قائم کئے گئے ، 59ٹرانزٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں ، 126زونل سپروائزرز اس قومی مہم کی نگرانی کرینگے جبکہ318ایریا انچارج بھی اس قومی مہم کے دستے کا حصہ بنیں گے ، 20ہزار 4سوبچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جائینگے ، چھ ماہ سے گیارہ ماہ تک کے بچوں کو بلیو کیپسول بھی پلائے جائینگے ایک سال سے پانچ سال کے عمر کے بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دئیے جائینگے ، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز آفسز میں کنٹرول رومز قائم کر دئیے گئے ہیں صوبائی سطح پر بھی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ۔ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ای پی اائی ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں گلگت بلتستان میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے یہ اللہ کا کرم ہے اور محکمہ صحت حکام کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ، اس موقع پر انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہوہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور اپنے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر انکی مستقبل کو معذور ہونے سے بچائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

تازہ ترین خبریں