05:57 pm
ممبراسمبلی بچگانہ حرکتوں میں مصروف،حکومت نگرکیساتھ سوتیلاسلوک کررہی ہے(محمدباقر)

ممبراسمبلی بچگانہ حرکتوں میں مصروف،حکومت نگرکیساتھ سوتیلاسلوک کررہی ہے(محمدباقر)

05:57 pm

نگر ( اقبال راجوا) ضلع نگر کاممبر اسمبلی بچگانہ حرکتوں اور سلفیاں لینے میں مصروف ہے جبکہ صوبائی حکومت ضلع نگر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے،چھلت ٹائون RCCپل کی تعمیر پر بلا وجہ شور شرابہ کیا گیا بیس فٹ آگے یا پیچھے پل کی تعمیر کوئی ایشو تھا ہی نہیں۔ محمد باقر شیخ رہنما اسلامی تحریک پاکستان کی میڈیا سے خصوصی گفتگو۔ انہوں نے اپنے گفتگو میں کہا کہ پاکستان بیت المال سے مستحقین کے لئے ملنے والی امداد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع
می دیا گیا ہے لیکن نگر کو محروم کیا گیا ہے ۔گلگت بلتستان میں پانچویں بڑے جنگلات ضلع نگر میں ہیں جبکہ نگر کے لئے صرف چار اسامیاں دی گئی ہیں جبکہ ایسے اضلاع جن میں صرف جھاڑیاں ہیں اور جنگلات کا نام و نشان تک نہیں وہاں درجنوں کے حساب سے ملازمتیں دی گئی ہیں ۔ حلقہ 4 نگر کے ممبر اسمبلی کی نا اہلی کے سبب صوبائی حکومت اور ادارے نگر کے ساتھ اس قسم کا ظالمانہ سلوک رکھتے ہیں ۔ سمجھ نہیں آتا ہے کہ ممبر اسمبلی بچگانہ حرکتوں اور سلفیوں سے کب تک باز آئیں گے اور سنجیدگی کے ساتھ نگر کے عوام کی خدمت کریں گے۔ ممبر اسمبلی ضلع میں ہر آنے والے سرکاری افسر کو کھانے پینے کا انتظام کرتے ہی دکھائی دیتے ہیں جبکہ عوام نے انہیں اپنی نمائندگی کے لئے اسمبلی میں بھیجا ہے ۔ہر آنے والے آفیسر کو عوشو تھانگ میں کھانا کھلا کر قہقہے ، اداروں کے سر براہوں کی خاطر مدارت ،ٹوپیاں اجرک پہنا کر اور آخر میں سلفی کھچوا کر واپس بھیج دیتے ہیں موصوف کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ میں ویر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پاکستان بیت المال سے سالانہ رمضان المبارک سے قبل غریب غرباء کو ملنے والی سرکاری امداد کی ضلع نگر کے لئے بندش کا نوٹس لیکر انہیں فوری طور پر بحال کرائیں اور اداروں کے صوبائی سطح پر سرکاری اداروں کے سیکریٹری کا ضلع نگر کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں۔

تازہ ترین خبریں