06:04 pm
یادگارمحلہ کی سیوریج لائن ابل پڑی،مکین سڑکوں پرپرنکل آئے،ایئرپورٹ روڈپردھرنا،نعرہ بازی

یادگارمحلہ کی سیوریج لائن ابل پڑی،مکین سڑکوں پرپرنکل آئے،ایئرپورٹ روڈپردھرنا،نعرہ بازی

06:04 pm

گلگت ( محمد ذاکر سے ) نکاسی آب کے نام پر رکھے گئے لاکھوں روپے کہاں گئے ، یادگار محلہ جی بی سکائوٹس گٹر لائن کے کے بدبو نے مکینوں کی زندگی اجیران بنا دی بدبو پھیلنے سے پورے محلے کے لوگ پریشان ، موذی امراض پھیلنے کے وقعات بھی سامنے آنے شروع وہ گئے ، انجمن تاجران اور عوام سرپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے ، ائیر پورٹ پر احتجاجی دھرنا ، وزیر اعلیٰ کے خلاف زبردست نعرے بازی
، پانچ گھنٹون تک ائیر پورٹ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ، ہمیں ’’آئی لوگلگت ‘کا‘ بورڈ نہیں پینے کا صاف پانی ، آٹا اور صفائی چاہئے ، عمائدین یادگار محلہ کا اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے ساتھ مذاکرات کے بعد 48گھنٹوں کا الٹی میٹم دیکر پر امن احتجاج کو جمع کے روز تک ملتوی کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جی بی سکائوٹس کے دفتر واقع یاگار محلہ کے گٹر لائن اور بدبو دار پانی کے ستائے ہوئے عوام اور انجمن تاجران سڑکوں پر نکل آئے ، پانچ گھنٹوں تک ائیر پورٹ روڈ کو بلاک کرکے ٹائر جلا کر وزیر اعلیٰ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ، احتجای مظاہرین مرسلین ، نظام الدیتن ، باچی خان ، دلنواز خان ، حاجی میر ولی ، سلیم الدین و دیگر کا کہنا ہے کہ فائیر بریگیڈ آفس یادگار محلہ نکاسی آب کے مرمت کے نام پر رکھے گئے لاکھوں روپے کہاں گئے ، نکاسی کے بدبو دار پانی نے یادگار محلے کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے وزیر اعلیٰ کو کئی بار شکایا درج کرائیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، اطلاعات مل رہی ہیں کہ نکاسی آب کے نظام کیلئے مختص لاکھوں روپے خرد برد کر لئے گئے ہیں بدبو دار پانی کی موجودگی سے عوام موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، احتجای مظاہرین کا کہنا ہے کہ یادگار ایریا میں بارہ لاکھ روپے کی لاگت سے آئی لو یو کا بورڈ نصب کیا گیا ہے ہمیں آئی لو یو کا بورڈ نہیں چاہئے ، صاف پانی ، آٹا اور صفائی چاہئے ، وزیر اعلیٰ الیکشن کید نوں میں ووٹ کیلئے آئے ، چار سال مکمل ہو گئے تاحال پتہ نہیں ، وزیراعلیٰ نوٹس لیں تین روز کے اندر یادگار محلہ نکاسی آب نظام کو فی الفور درست نہیں کیا گیا تو مین شاہراہ کو بلاک کرکے پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت شاہ رخ چیمہ موقع پر پہنچ گئے ، علاقہ مکینوں کو یقین دلایا کہ اگلے 48گھنٹوں میں فائیر بریگیڈ آفس جی بی سکائوٹس کی گٹر لائن کو بند کرکے بر وقت صفائی یقینی بنائی جائیگی ، اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دہانی پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کو تین روز کیلئے ملتوی کر دیا ۔گلگت ( وقائع نگار خصوصی ) سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمن حلقے میں ترقیاتی سکیموں کے جال بچھانے کے دعوت کررہے ہیں جبکہ خطے میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے یادگار کے عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ، عوام کرپٹ لوگوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے اور ان کا محاسبہ کرے ۔ پیپلز پارٹی حق کیلئے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد نے ان خیالات کا اظہار یادگا ر ایریا میں احتجاجی مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ یادگا رایریا میں بارہ لاکھ روپے کی لاگت سے ’’ آئی لو گلگت ‘‘ کا بورڈ نصب کیا گیا ، پورا علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوکر عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں صرف آئی لو گلگت کا بورڈ نصب کرکے عوام کو نہ ٹرخایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ نے صرف چار سالوں میں کرپشن کی انتہا کرکے گزشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ بھی توڑ کر عوامی منصوبوں کو عوام کیلئے قبرستان بنا دیا ہے گلگت شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں حفیظ پنے من پسند ٹھیکیداروں کے ذریعے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو ٹحیکوں کے نام پر لوٹ رہے ہیں ، انہوں نے چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹ سلیکر یادگا رایریا میں نکاسی ااب کے نظام کو درست کرنے کے احکامات جاری کریں ورنہ پیپلز پارٹی کرپٹ لوگوں کے خلاف احتجاج میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ۔

تازہ ترین خبریں