05:30 pm
کیپٹن شفیع نے حراموش کیلئے 4500فٹ پائپ لائن دیکر احسان کیا،مکین

کیپٹن شفیع نے حراموش کیلئے 4500فٹ پائپ لائن دیکر احسان کیا،مکین

05:30 pm

گلگت(نامہ نگار خصوصی)گلگت داسو حراموش کیلئے کیپٹن شفیع نے اپنے جیب سے 4500 فٹ 3 انچ کی پائپ فراہم کر کے گندم اور رشکہ کی کھڑی فصلوں کو تباہ ہونے سے بچا لیا. حراموش کے عوام کیپٹن شفیع کی اس خدمت کو تادم مرگ یاد رکھیںینگے. گزشتہ دسمبر میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہمارا پانی کا چینل تباہ ہوگیا ہے .ہم حکومتی دروازے کھٹکھٹاتے رہے اور حکومتی ادارے ہمیں ٹرکھاتے رہے.
شاید گلگت بلتستان انتظامیہ اور ڈزاسٹر منیجمنٹ صرف ہنزہ کے لیے بنے ہیں.عطاآباد کا حادثہ ہو یا ششیر گلیشئر کا واقع ساری انتظامیہ ہل جاتی ہے اور ہم گزشتہ 5 ماہ سے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں انتظامیہ اور ڈزاسٹر منیجمنٹ ٹس سے مس نہیں. کیپٹن شفیع نے ہماری مشکل وقت میں مسیحا کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے ذاتی پیسوں پر 4500 فٹ پائپ فراہم کر کے 450 گ?رانوں پر مشتمل داسو حراموش کے عوام کی ک?ڑی فصلوں کو تباہ ہونے سے بچا لیا.کیپٹن شفیع نے ایک عام آدمی کی طرح عوام کے ساتھ مل کر پائپ لگانے میں بھی بھرپور مدد کی. کیپٹن شفیع نے اگر پائپ فراہم نہ کی ہوتی تو ہم نے اپنی فصلوں میں گائے بیل باندھنا تھا. ان خیالات کا اظہار داسو حراموش کے مکین سعید عالم،صمد خان،بشیر، میر عالم،علی شیر،نصیر،محمد عالم و دیگر نے میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا. انہوں نے مذید کہا جب ہم چیخ رہے تھے تو کہیں ہماری شنوائی نہیں ہوئی اور اب جب کیپٹن شفیع نے نوٹس لے کر پائپ فراہم کر لیا ہے تو انتظامیہ اور ڈزاسٹر منیجمنٹ کا عملہ حراموش میں نظر آرہے ہیں. انہوں نے ڈزاسٹر منیجمنٹ کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ڈزاسٹر منیجمنٹ ایک خاص علاقے کے لوگوں کے لیے ہی بنایا ہے تو اس کو ختم کیا جائے.

تازہ ترین خبریں