05:35 pm
نئے اضلاع کااعلان لولی پاپ،عوام اب بہکاوے میں نہیں آئیں گے،شاہ ناصر

نئے اضلاع کااعلان لولی پاپ،عوام اب بہکاوے میں نہیں آئیں گے،شاہ ناصر

05:35 pm

چلاس(مجیب الرحمان)پاکستان تحریک انصاف کے قائمقام صدر شاہ ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کی طرف سے اضلاع کا اعلان فراڈ اور لولی پاپ ہے۔چار سال تک عوام اور خطے کو محروم رکھا اب بے بنیاد اعلانات سے عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔عوام اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔پی ٹی آئی ہی داریل اور تانگیر اضلاع کا قیام عمل میں لائے گی۔حفیظ سرکار کی نا اہلی کی وجہ سے دیامر کے عوام دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے فوائد سے محروم ہیں
۔وزیر اعلی دیامر سے مخلص نہیں ہے۔نہ ہی مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔پاک فوج کی جانب سے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے اقدامات ناقابل فراموش ہیں۔اقدامات پر فورس کمانڈر کے مشکور ہیں۔اہالیان داریل بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔اپنی صلاحیتوں سے پورے گلگت بلتستان کی قیادت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس ایف کی جانب سے منعقدہ پولو ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی جی بی فتح اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعلی کا داریل تانگیر اضلاع کا اعلان جھوٹ اور فریب ہے۔اگر ضلع بنانا ہوتا تو نگر،کھرمنگ اور شگر کے ساتھ داریل اور تانگیر کو بھی ضلع بناتے۔ضلع داریل کا اعلان داریل میں آ کر کرنے کے بجائے چلاس میں کرنا سب کچھ واضح ہوتا ہے۔الیکشن قریب آتے ہی جھوٹے اعلانات سے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔عید کے فورا بعد گورنر گلگت بلتستان راجا جلال داریل کا دورہ کریں گے اور داریل تانگیر اضلاع کا حقیقی قیام عمل میں لائیں گے۔ماضی کے حکمرانوں نے جھوٹے وعدوں دعوؤں سے اس خطے کو محروم رکھا ہے۔بہت ساری سوچ فکر داریل تانگیر کو برا بنا کر پیش کر رہی ہے۔جو قابل مذمت ہے۔

تازہ ترین خبریں