05:51 pm
نگر،ہلال احمر اور1122کے زیراہتمام فرسٹ ایڈ،ریسکیوٹریننگ کااہتمام

نگر،ہلال احمر اور1122کے زیراہتمام فرسٹ ایڈ،ریسکیوٹریننگ کااہتمام

05:51 pm

نگر(اوصاف نیوز) ہلال احمر پاکستان کے ضلعی برانچ نگر اور ریسکیو1122کے باہمی اشتراک سے ڈنیش ریڈکراس کی مالی معاونت سے چلنے والے منصوبے کے تحت ہوپر یونین کونسل نگر کے گائوں ہولشل میں مقامی لوگوں کے لئے چار روزہ فرسٹ ایڈ اور لائٹ سرچ اینڈ ریسکیوٹرنینگ کا اہتمام کیا گیا۔ ٹرنینگ کا مقصد علاقائی سطح پر وقوع پذیر ہونے والی کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لئے مقامی لوگوں کی استعداد کار کو بڑھانا تھا
تاکہ ممکنہ آفت سے انسانی جان اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی رضوان علی نے کہا کہ گلگت بلتستان بلخصوص نگر ویلی ایک آفت زدہ علاقہ ہے ، ان آفات سے نمٹنے اور آفات کے خطرات کو کم کرنے کے لئے مقامی لوگوں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے بہت کچھ کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں انسانی جانوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمرپاکستان واحد ادارہ ہے جس کے زیراہتمام ہوپر ویلی میں جاری منصوبے سے حقیقی طور پر عوام مستفید ہورہے ہیں۔ ایسے اقدامات سے مقامی لوگوں کی زندگیوں اور ذرائع معاش میں تبدیلیاں لانے میں بھرپور مددملے گی۔ انہوں نے نگرویلی منصوبے کی کامیابی کے لئے اپنی جانب سے ہلال احمرپاکستان اور ڈنیش ریڈکراس کی ٹیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں معروف عالم دین وامام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ مسجد ہوپر نگر آغا محمدتقی عابدی نے انسانی زندگیوں میں ابتدائی طبی امداد یعنی فرسٹ ایڈ کی اہمیت کو اسلامی نقطہ نظر میں بیان کیا اور مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مصیبت زدہ بھائی بہنوں کی بے لوث خدمت کے لئے ہلال احمرپاکستان کی فلاحی سرگرمیوں سے بھرپور استعفادہ حاصل کریں۔ قبل ازیں ہلال احمرپاکستان نگر برانچ کے پروگرام آفیسر علاودین نے ہلال احمرپاکستان اور ڈنیش ریڈ کراس کے باہمی اشتراک سے ہوپر ویلی میں جاری منصوبے اور ہلا احمرپاکستان کی دیگر فلاحی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

تازہ ترین خبریں