05:53 pm
آنیوالی نسلوں کوتمباکوسے پاک معاشرہ فراہم کرناسب کی ذمہ داری ہے(شیرغازی)

آنیوالی نسلوں کوتمباکوسے پاک معاشرہ فراہم کرناسب کی ذمہ داری ہے(شیرغازی)

05:53 pm

گلگت(اوصاف نیوز)معروف سماجی تنظیم سیڈو(SEEDO) کے زیر انتظام جوتل میں انسداد تمباکو نوشی کی مناسبت سے ایک اہم سمینار کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد نوجوانوں اور کم عمر بچوں کو سگریٹ کے نقصانات اور ملکی قوانین کے بارے میں آگاہ کرنا تھااس موقع پر سیڈو کے جنرل منیجر شیر غازی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے مستقبل کے معمار ہیںہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آنے والی نسلوں کو تمباکو سے پاک معاشرہ فراہم کریں
اس مقصد کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے نوجوان طلباء اس میں اہم اور کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیںاس موقع پر سیڈو کے اغراض مقاصد کے بارے میں بھی طلبہ و طالبات کو آگاہی دی گئی سیڈو کے میڈیا کو آرڈنیٹر نوید کریم نے سیمینار میں تمباکو نوشی کے حوالے سے ملٹی میڈیا پر تفصیلی بریفنگ دی اور تمباکو نوشی کے حوالے پاکستان کے قوانین کے بارے میں آگاہی دی۔اس دوران شرکاء نے سموک فری جی بی کے سلوگن اور اس حوالے سے سیڈو کے عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین کرائی اس دوران جوتل کے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے اور طالب علموں نے سیڈ و کے اس آگاہی مہم کو پر چار کرنے کے عز م کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبریں