05:55 pm
این ایچ اے کی نیلام شدہ گاڑی کامیاب بولی دہندہ کونہ مل سکی(11لاکھ50ہزارادائیگی ہوچکی)

این ایچ اے کی نیلام شدہ گاڑی کامیاب بولی دہندہ کونہ مل سکی(11لاکھ50ہزارادائیگی ہوچکی)

05:55 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے نیلام کی جانے والی گاڑی ضابطے کی کاروائی مکمل کرنے کے باوجود کامیاب بولی دہندہ کو نہ مل سکی۔ متاثرہ شخص 4 ماہ سے این ایچ اے دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور۔ 11 لاکھ 50 ہزار کی ادائیگی کے بعد حکام کے دھمکا نے پر متاثرہ شخص دادرسی کی فریاد لیکر اوصاف کے دفتر پہنچ گیا۔ متاثرہ شخص عالم خان و دیگر نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی
کی جانب سے چار ماہ قبل نیلام کی جانے والی سنگل ویگو گاڑی نمبر گلگت 6962,A ،11 لاکھ 50 ہزار روپے نجی بنک میں جمع کرا کے بولی کے تحت لی گئی مگر چارماہ ہوگئے ہیں تاحال گاڑی حوالے نہیں کی جارہی ہے ۔ بلکہ کامیاب بولی جمع کرانے کے باوجود گورنر سیکریٹریٹ پر ٹوکول میں شامل ہے گزشتہ کئی ماہ سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آفس کی چکر لگا رہے ہیں گاڑی ہمارے حوالے نہیں کی جارہی ہے ۔متاثرہ افراد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے فریاد کی ہے کہ فوری نوٹس لیکر کامیاب بولی شدہ گاڑی نمبر گلگت 6962,A کو حوالے کرنے کے احکامات جاری کریں۔

تازہ ترین خبریں