10:59 pm
گلگت بلتستان عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی اور صوبائی سکریٹری اطلاعات کی ایک اہم مشترکہ میٹنگ ہوئی جس میں پیپلزپارٹی کے مرکزی سکریٹری اطلاعات،چاروں صوبائی سکریٹری اطلاعات اور گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے شرکت کی۔میٹنگ میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔وزیراعظم کو ابھی تک سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے۔بہت جلد کٹھ پتلی وزیراعظم کو معلوم ہوجائے گا کہ باتیں کرنا آسان اور ملک چلانا بہت مشکل کام ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مرکز سمیت تمام صوبوں میں موجودہ حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔کنٹینر پر تماشا لگانے والوں کو ملکی معیشت اور خارجہ پالیسی کی الف ب کا بھی معلوم نہیں ہے۔میٹنگ میں گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے شعبہ اطلاعات کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ شعبہ اطلاعات جس طرح پارٹی منشور عوام تک پہنچا رہا ہے اور حکومتی ناکامیوں کو طشت از بام کر رہا ہے وہ قابلِ فخر ہے۔گلگت بلتستان عمران خان کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں ہے۔پیپلزپارٹی نے جس طرح گلگت بلتستان کی عوامی امنگوں کو اپنے منشور میں شامل کیا ہے اسی طرح اقتدار میں آکر گلگت بلتستان کے لئے انقلابی عملی اقدامات کرے گی۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جو محبت دی ہے وہ کبھی نہیں بھول پاوں گا۔پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان سے تین نسلوں کا اٹوٹ رشتہ ہے جو آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہوگا

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 