06:02 pm
کرپشن فری جی بی کیلئے عمران خان کے نظرے کولیکرآگے بڑھیں گے،شاہ ناصر

کرپشن فری جی بی کیلئے عمران خان کے نظرے کولیکرآگے بڑھیں گے،شاہ ناصر

06:02 pm

گلگت(اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے قائمقام صدر شاہ ناصر نے کہا ہے کہ یوم تاسیس ہمیں اس دن کی یاد دلاتی ہے جس دن چیئر مین عمران خان نے کرپشن سے پاک پاکستان بنانے کے لیے ایک تحریک کا آغاز کیا اور پارٹی کی بنیاد رکھی، پاکستان نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف میدان عمل میں آئے اور جدو جہد شروع کردی،ہمیں عمران خان کے ویژن اور نظریے کو لیکر آگے بڑھنا ہے
اور گلگت بلتستان کو بھی کریشن سے پاک بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہے، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے مناسبت سے کنونشن اور کلچرل شو کا کنوداس گرائونڈمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس ایف کے ٹائیگرز نے یوم تاسیس کے حوالے سے کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہاکہ یوم تاسیس ہمارے لیے تجدید عہد کا دن ہے ہمیں اس کو منانے کامقصد چیئرمین عمران خان نے قربانیوں سے سبق حاصل کرنا ہے ، عمران خان نے کرپشن سے پاک پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے 23سال جدو جہد کی، کبھی ہار نہ مانی اور پاکستان کے خاطر اپنے میشن کو آگے بڑھاتے رہے ، ایسی طرح گلگت بلتستان میں موجود کھوٹے سکھے کے دو رخ کے مانند ن لیگ اور پی پی کو عوام نے سامنے شرمندہ کرکے دیکھائیں گے ، انکے کارکردگی اور عوام دشمن پالیسیوں عیاں کردینگے،ن لیگ اور پی پی پی ایک ہی پالیسی کو اپناتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کو گمراہ کرتے آئے ہیں اور جھوٹے اعلانات اور وعدے کرتے ہوئے اپنی ذاتی مقاصد حاصل کرتے آئے ہیں ، لیکن اب پاکستان میں انصاف کی حکومت قائم ہوئی ہے انشاء اللہ گلگت بلتستان میں بھی انصاف کی حکومت آئے گی ، اس موقع پر کوآرڈینیٹر ممبر شپ گلاب شاہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں چور لٹیرے حکمرانوں کے خلاف عمران خان نے سیاسی جنگ کا آغاز آج سے 23سال پہلے شروع کیا تھا ، مضبوط اور بلند ہمت و جدوجہد نے بدولت کامیاب ہوئے اور پورے پاکستان کے سامنے ملک کے خزانوں کو لوٹنے والے حکمرانوں کو سلاخوں کے پیچھے بند کرنے میں کامیاب ہوئے اور نیا پاکستان کا بنیاد رکھا،انہوں نے کہاکہ میں آئی ایس ایف گلگت بلتستان کے تمام کارکنان و ذمہ داران کو مبارک پیش کرتا ہوںجنہوں نے کنونشن کو کامیاب بنایا اور صوبائی قیادت کو مدعو کیا ، انکی خلوص اور محبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس موقع پر رہنماء پی ٹی آئی امتیاز حسین، فاروق احمد ، یوتھ ونگ کے رہنماء ملک مظفر خان، گل نواز،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے صدر اویس محبوب ، جنرل سیکرٹری معاز گلگتی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہ پی ٹی آئی اور آئی ایس ایف کے ہر کارکن کو پارٹی کے لیے کام کرنا ہے ، سرکاری آفیسران اور غیر قانونی کاموں کے نشان دہی کرنا ہے۔

تازہ ترین خبریں