06:03 pm
سرحدی تنازع پراہلیان دیامرکیساتھ،احتجاج میں بھی شامل ہونگے،محمدشفیع

سرحدی تنازع پراہلیان دیامرکیساتھ،احتجاج میں بھی شامل ہونگے،محمدشفیع

06:03 pm

گلگت (اوصاف نیوز) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا دیامر میں سرحدی تنازع صرف دیامر کے عوام کا مسلہ نہیں یہ پورے گلگت بلتستان کا مسلہ ہے. سرحدی تنازعہ پر احتجاج دیامر کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں. ضروت پڑی تو احتجاج میں شامل ہونے کیلئے دیامر جائینگے یا پھر احتجاج کا دائرہ کار گلگت اور بلتستان تک بڑھائینگے. میں نے سرحدی تنازعہ کے حل کے لیے اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کروائی تھی
مگر ٹیبل ہونے نہیں دیا. صوبائی حکومت فورا وفاق سے رابطہ کر کے دیامر سرحدی تنازعے کا حل نکالیں بصورت دیگر ہم دیامر کے عوام کے ساتھ مل کر پورے گلگت بلتستان میں عوام کو سڑکوں پر لائینگے. انہوں نے ان خیالات کا اظہار دیامر کے عوام کی طرف سے سرحدی تنازع پر احتجاج کرنے والے عوام کی حمایت میں میڈیا کے لیئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے. انہوں نے کہا ہے سرحدی تنازعہ صرف دیامر کے عوام کا نہیں یہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کا مسلہ ہے. دیامر کے عوام اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں. اگر ضرورت پڑی تو احتجاج کا دائرہ کار پورے گلگت بلتستان میں بڑھائینگے. انہوں نے مزید کہا ہے صوبائی حکومت دیامر تھور حدود تنازعہ کے حل کے لیے فورا اپنا کردار ادا کرے۔

تازہ ترین خبریں