06:06 pm
محکمہ جنگلات خیبرپختونخواکانارواسلوک،اہلیان داریل کاشاہراہ قراقرم پردھرنا(نعرے بازی)

محکمہ جنگلات خیبرپختونخواکانارواسلوک،اہلیان داریل کاشاہراہ قراقرم پردھرنا(نعرے بازی)

06:06 pm

چلاس(محمدقاسم)عوام داریل نے محکمہ جنگلات خیبر پختون خواہ کے غیرقانونی اور ناروا سلوک کے خلاف شاہراقراقرم پہ دھرنا دیکر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا جس کے باعث ملک کے دیگر شہروں سے گلگت بلتستان سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے ڈیٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ کی ذاتی مداخلت پہ روڈ کل تک کے کھول دیا۔ مظایرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے ہیں
۔جس میں اپنے مطالبات کے حق اور خیبر پختون خواہ حکومت کے خلاف نعرے درج ہیں۔احتجاجی مظایرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر اسمبلی حاجی رحمت خالق چودھری لوبان نمبردار فردوس نمبردار عبدالرقیب نمبردار بشیر و دیگر نے کہا کہ سیکریڑی جنگلات خیبر پختون خواہ نگر حسین شاہ دیامر ٹمبر پالیسی کو سبوتاڑ کر رہا ہے۔نام نہاد اور جعلی معاہدے کی آڑ میں مقامی لوگوں کا معاشی قتل کرنا چاہیے ہیں اور عدالتی سٹے کا سہارے لیکر کمیشن خوری کے لئے مقامی ٹمبر ٹھیکداروں پہ دباو ڈال رہے ہیں۔جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔خیبر پختونخواہ حکومت دیامر کے عوام کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ بند کرے اور داریل کے ملکیتی جنگلات سے برآمد شدہ عمارتی لکڑی کی ترسیل پہ رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ ترک کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی علاقے میں فریقین کے مابین جھگڑے کا تصفیہ مقامی عدالت میں ہوتا مگر یہاں گنگا الٹی بہتی ہے دیامر کے ملکیتی جنگل کا تصفیہ خیبر پختون خواہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے جو کہ سراسر غیر قانونی اور ناانصافی پہ مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مانسہرہ کے ایک باآثر شخص نے قیام پاکستان سے قبل 1924 میں ایک جعلی معاہدے کر کے سکریٹری جنگلات خیبر پختون خواہ نگر حسین شاہ کی مداخلت پہ داریل کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کر رہا ہے۔انھوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطابعہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داریل کے عوام کے جائز مطالبات کے حل کے لئے کردار ادا کرے طاقت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کے ذریعے لوگوں کے حق غضب کرنے والے سیکریڑی جنگلات کے پی کے کے خلاف سخت کاروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں عوام راست اقدام اٹھانے پہ مجبور ہونگے۔اور شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا جا یگا نیز حالات کی تمام تر ذمے داری سکریٹری جنگلات خیبر پختون خواہ نگر حسین شاہ پہ عاید ہوگی۔

تازہ ترین خبریں