06:00 pm
امجدایڈووکیٹ نئے اضلاع کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہیں،فداخان

امجدایڈووکیٹ نئے اضلاع کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہیں،فداخان

06:00 pm

گلگت (اوصاف رپورٹ) صوبائی وزیر سیاحت فدا خان نے کہاہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ نئے اضلاع کے قیام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے خلاف چیف کورٹ میں دائر پٹیشن اس سلسلے کی کڑی ہے۔ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہی سہی ساکھ امجد حسین ایڈووکیٹ کی جانب نئے اضلاع کے قیام کی راہ میں رکاوٹ بننے کی وجہ سے ختم ہوگئی ہے
اور گلگت بلتستان کے عوام سمجھتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا عوام اور عوامی مفاد کے لئے شروع کئے گئے اقدامات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور موجودہ پیپلزپارٹی کا منشور اب عوام کے خلاف سازشیں کرنے تک محدود ہوکر رہ گیا ہے ۔ فدا خان نے کہاکہ انشاء اللہ یاسین گوپس ،روندو ،تانگیر اور داریل اضلاع بن کررہینگے اور ان اضلاع کے قیام کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ ہی پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کا جنازہ بھی نکل جائے گا۔ انہوںنے نئے اضلاع کے قیام میں بھرپور دلچسپی لینے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں