11:10 pm
اساتذہ کے مسائل کااحساس،ٹیچرزایسوسی ایشن کیساتھ تعاون کرینگے،ریاض حسین شاہ

اساتذہ کے مسائل کااحساس،ٹیچرزایسوسی ایشن کیساتھ تعاون کرینگے،ریاض حسین شاہ

11:10 pm

گلگت (سکندر حیات سے) ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت سید ریاض حسین شاہ نے کہاہے کہ قوموں کی عروج و زوال تعلیم پر منحصرہے وہ قومیں آگے بڑھتی ہیں جو تعلیم کو اپنا اوڑھنا اور بچھونا بناتی ہیں تعلیم میں اساتذہ کا کردار ریڈ ھ کی ہڈی کے مانند ہے ۔اساتذہ ہی زندگی کے ہر شعبے کے لئے معاشرے کو باصلاحیت افراد کی کھیپ تیار کرکے فراہم کرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار ٹیچرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ گلگت کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوںنے کہاکہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ انتہائی رول ہونا ہے کہ وہ میدان کے مجاہد ہیں اساتذہ کی محنت لگن اور خلوص سے محکمہ تعلیم بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہے اساتذہ ہی معاشرے کی تعمیروترقی میں بنیادی ستون ہے اساتذہ کے تمام مسائل کا ہمیں بہت احساس ہے خصوصاً پروموشن کے مسئلے کی حل کے لئے کمیٹی تشکیل دیا ہے جلد تمام اساتذہ کو ان کا حق مل جائے گا ہر سطح پر اساتذہ کے حقوق کے لئے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔ کابینہ تقریب سے نومنتخب صدر شاہد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام اساتذہ کامشکور ہوں جنہوںنے مجھے اورمیری پوری کابینہ پر اعتماد کرکے اساتذہ کی ایک بار پھر خدمت کرنے کی شرف سے نواز دیا مجھے فخر ہے کہ میں اس طبقہ کا خادم بن رہا ہوں جن کا کردار ملک کی تعمیر وترقی اور استحکام کے لئے بنیادی ستون ہے اساتذہ کے حقوق کے حصول علاقے میں امن وامان اور معیاری تعلیم کے لئے پہلے سے بڑھ چڑھ کر اپنی جدوجہد اور محنت کو جاری رکھوں گا اگر کسی نے اساتذہ کے حقوق غضب کرنے کی کوشش کی تو ہر محاذ پر مقابلہ کرینگے سروس رول اور اساتذہ کی پروموشن کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاوںگا۔ الیکشن تو صرف اظہار رائے کے حد تک ہوتی ہے میرے لئے تمام اساتذہ قابل احترام ہیں کسی بھی وقت جہاں بھی میری ضرورت پڑی تو آپ کا خادم بن کر حاضر ہوجاوںگا اساتذہ کی اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھتے ہوئے حکمت عملی کے ساتھ مثبت انداز میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے آپ کے اعتماد پر پورے اترنے کی کوشش کروں گا آخر میں تمام اساتذہ ،سول سوسائٹی ،میڈیا کے احباب سمیت خصوصاً الیکشن کمشنر کے ممبران کا مشکور ہوں جنہوںنے ہر وقت ہماری حوصلہ افزائی کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن اور الیکشن چیئرمین نے نومنتخب کابینہ کو نوٹیفکیشن دے دیا اور کابینہ سے حلف لیاگیا جس میں صدر شاہد حسین سینئر نائب صدر مجیب اللہ نائب صدر گلاب شاہ نائب صدر خواتین عذرا بتول جنرل سیکریٹری ،مرد لطیف احمد بیگ جنرل سیکریٹری خواتین بی بی فاطمہ ایڈیشنل سیکریٹری مرد اورنگزیب ایڈیشنل سیکریٹری خواتین شمیسہ رانی فنانس سیکریٹری مرد عمران الدین خواتین غزالہ پروین سیکریٹری اطلاعات عابد حسین جوائنٹ سیکریٹری محمد حسین بیگ آفس سیکریٹری رحیم اللہ خواتین عشرت بتول کنوینئر، فیض الہدی نے حلف اٹھایا حلف برداری کی تقریب میں سید ریاض حسین شاہ ڈائریکٹر ایجوکیشن ،نقیب اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اور ڈی ڈی او، ہیڈ ماسٹرز اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نومنتخب کابینہ کے تمام ارکان کو مبارک باد پیش کیا۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب