06:30 pm
حفیظ الرحمن حلقے کے مسائل حل نہیں کرسکے صوبے کے کیاکرینگے(اجمل حسین،دلشادبانو)

حفیظ الرحمن حلقے کے مسائل حل نہیں کرسکے صوبے کے کیاکرینگے(اجمل حسین،دلشادبانو)

06:30 pm

گلگت ( اوصاف نیوز ) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اجمل حسین اور سیکرٹری جنرل ویمن ونگ جی بی دلشاد بانو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حفیظ الرحمن اپنے حلقے کے مسائل حل نہیں کر پائے ہیں پورے گلگت بلتستان کے مسائل کیسے حل کرینگے۔ جھوٹے داعوں کو عوام سمجھ چکے ہیں، ان کے کام کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج اس کے اپنے حلقے میں بنیادی مسائل بڑھ رہے،
ونٹر نری ہسپتا ل سے ڈی سی آفس تک کا روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہے۔ شہر کے اندر ٹریفک کا دبائو آئے روز پریشان کر رہا ہے، ونٹرنری ہسپتال سے ڈی سی آفس تک روڈ بنا تو شہر میں ٹریفک کا دبائو کم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہل پائین اور کوہل بالا کی صفائی کا کام نہ ہونے کی وجہ سے نگرل ،کشروٹ، مجینی محلہ اور خومر کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے، بارش کے موسم میں نگرل،کشروٹ اور خومر کے باشند اپنی مدد آپ کے تحت صفائی اور مرمت کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوہل گندگی کے ڈھیر بن چکے ہیں۔ ہسپتالوں کی یہ حالات ہے کہ غریبوں کو علاج معالجے کی وہ سہولت میسر نہیں جن کی انہیں ضرورت ہے، واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہو چکے ہیں جبکہ فنڈز کہاں جاتا ہے کسی کو پتہ نہیں، 90فیصد مختلف جگہوں پر بنائے گئے ڈسپنسریز پر تاے لگے ہوئے ہیں۔ نوکریوں میں پرچی مافیا کا راج عروج پر ہے، ٹھیکے بیچھے جارہے ہیں،کرپشن کے سابقہ سارے ریکارڈ توڑ کر حفیظ الرحمن نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آنے کے ساتھ ہیں ان کرپٹ سیاستدانوں کا وہی حشر ہو گا جو ان کے قائد کا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں