11:33 pm
جی بی کے وسائل عوام کی ملکیت،ججوں کی باہرسے تعیناتیاں قبول نہیں(امجدایڈووکیٹ)

جی بی کے وسائل عوام کی ملکیت،ججوں کی باہرسے تعیناتیاں قبول نہیں(امجدایڈووکیٹ)

11:33 pm

بگروٹ( بشارت حسین) بسین پبلک سکول دتوچی بگروٹ میں سالانہ تقسیم انعامات اور یوم والدین کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی ،سماجی شخصیات ،عمائدین علاقہ ،والدین سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ و طالبات نے مختلف قسم کے سبق امور ،ملی نغمے اور تقاریر پیش کئے تقریب میںخصوصی طورپر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ ،ممبر صوبائی اسمبلی جاوید حسین ،سابق صوبائی وزیر آفتاب حیدر نے شرکت کی
۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر پی پی پی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے وسائل کے مالک یہاں کی عوام ہیں جی بی کے اعلان عہدوں پر فائض ہونے کا حق جی بی کے عوام کو حاصل ہے اس وقت ہمارے پاس سپریم اپیلٹ کورٹ میں تین بڑے عہدے خالی ہیں چیف جج اور دو جج کے عہدے خالی ہیں جو متعدد حلقے ہیں یا جن کے پاس اختیار ہے ان کو ہم سمجھانا چاہتے ہیں گلگت بلتستان کی 28 ہزار مربہ میل میں 17 لاکھ کی آبادی میں کیا آپ کو ایسا آدمی نہیں ہے جس کو آپ چیف جسٹس بنائیں تو وہ کہتے ہیں ہم گلگت بلتستان کا ڈومسائل رکھنے والے شخص کو چیف جسٹس نہیں بنائیں گے اور چیف جسٹس کے لئے ایسے بندے کا نام دیا گیا جس کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور وکیلوں میں بھی جس کا نام نہیں ہے اس کو چیف جسٹس بناکر گلگت بلتستان پر مسلط کرینگے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی جاوید حسین نے کہاکہ ہم ترقی کرنا چاہتے ہیں تو مذہب پرستی اور قوم پرستی سے دور رہنا ہوگا اگر ہمیں تبدیلی چاہئے تو مذہبی جماعتوں سے گلگت بلتستان کو دور رکھنا ہوگا مذہبی جماعتوں نے جی بی کو خراب کیا جس مذہبی جماعتوں کو عوام نے نوازا تھا ان کے سات ممبران اسمبلی میں موجود ہونے کے باوجود عوام کی نمائندگی نہیں ہوتی علماء کا کام دین کی خدمت کرنا ہے سیاست سیاسی پارٹیوں کو کرنے دینا چاہئے مذہبی جماعتوں نے کرپٹ گورنمنٹ کو سہارا دیا ہے ۔سابق ممبر اسمبلی آفتاب حیدر نے کاخطاب کرتے ہوئے کہاکہ سارے میگا پروجیکٹ پی پی پی دور کی ہیں مجھے اپنے ممبر کا ایک میگا پروجیکٹ دیکھادیں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ پی پی پی کے دور کے پروجیکٹ پر تختیاں لگارہے ہیں بگروٹ روڑ سمیت بجلی کے منصوبے ہمارے پروجیکٹ ہیں آئندہ بھی اگر بگروٹ کو کوئی پارٹی کچھ دے گی تو وہ پی پی پی ہے تقریب کے آخر میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے اور سکول کے لئے صوبائی صدر پی پی پی امجد حسین ایڈووکیٹ اور ممبر جاوید حسین نے بیس ،بیس ہزار روپے کا اعلان کیا اور ممبر اسمبلی جاوید حسین نے اپنے سالانہ دے ڈی پی میں سے بگروٹ کے لئے دس لاکھ روپے کا منصوبے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ