05:37 pm
فورس کمانڈر سے صدرآغاخان کونسل برائے پاکستان کی ملاقات،تبادلہ خیال

فورس کمانڈر سے صدرآغاخان کونسل برائے پاکستان کی ملاقات،تبادلہ خیال

05:37 pm

گلگت ( اوصاف نیوز ) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان سے صدر آغا خان کونسل برائے پاکستان کی ملاقات ، ملاقات کے دوران ہنزہ حسن آباد، شیشپر گلیشئر سے ہونے والے ممکن نقصانات سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر نظر ثانی کی گئی، صدر، آغاخان کونسل برائے پاکستان حافظ شیر علی نے FCNA اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات اور ہنگامی حالات میں کی جانے والی امداد کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران انہوں نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان کو آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN)کی جانب سے غربت کے خاتمے، تعلیم، صحت، مسکن اور صاف پانی اور توانائی سے متعلق مختلف ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے(AKDN)کی کاوشوں کو سراہا اور ساتھ ہی اپنے تعاون کی تجدید بھی کی۔انہوں نے سر آغاخان سوئم کی پاکستان بنانے میں کی گئی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین خبریں