05:41 pm
گلگت،امپھری میں پانی کابدترین بحران،عوام بوند بوندکوترس گئے

گلگت،امپھری میں پانی کابدترین بحران،عوام بوند بوندکوترس گئے

05:41 pm

گلگت (نمائندہ خصوصی) امھپری میں پانی کا بدترین بحران ہے عوام پانی کے بوند بوند کو ترس گئے ہیں پنیال روڑ سے زیرو پوائنٹ تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر دورہ اور شہر کی نہرے بہانے دعوے کررہے ہیں امپھری میں پانی کا مسئلہ فوری حل نہیں کیا گیا تو عوام کو سڑکوں پر لائیں گے۔ امپھری واٹر کمپلکس کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن کا نیب تحقیقات کریں
۔ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کے جنرل سیکریٹری حافظ اللہ نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ امپھری پانچ بڑے محلہ جات پر مشتمل ہیں جہاں پر ہزاروں کی آبادی ہیں کارگاہ نالہ میں پانی کی وافر مقدار میں موجودگی کے باوجود عوام پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں چوبیس گھنٹے میں سے چار گھنٹے پانی دیا جاتا ہے جو کہ چڑیاں کے چونچ میں آگ نمرود کو بچھانے کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ امپھری واٹر کمپلکس کی تعمیراتی کام کرپشن کی نظر ہو اہے دس سال بعد تیار ہونے والی واٹر کمپککس ناقص تعمیر کے باعث پانی لیکچ کرگیا ہے جس کی وجہ سے پانی سٹور نہیں ہورہا ہے نیب اس کرپشن کی تحقیقات کریں ۔ انہوںنے چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ امپھری کے گنجان آباد علاقے کے لئے پانی کا مسئلہ فوری حل نہیں کیا گیا تو عوام کو سڑکوں پر لائیں گے۔