05:42 pm
ن لیگ جی بی میں ناکام ہوچکی(ظہیرالدین بابر)کرپٹ عناصرکونہیں چھوڑیں گے،واجدبخاری

ن لیگ جی بی میں ناکام ہوچکی(ظہیرالدین بابر)کرپٹ عناصرکونہیں چھوڑیں گے،واجدبخاری

05:42 pm

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)ممبر کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف سید واجد حسین بخاری سے سینئر رہنما پاکستان تحریک گلگت بلتستان ظہیر الدین بابر سے ملاقات ہوئی جس میں گلگت بلتستان کے سیاسی امور و سیاسی سرگرمیوں اور آنے والے الیکشن کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما ظہیر الدین بابر نے کہا گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن حکومت میں کرپشن اقربا پرواری اور PWD میں ٹھیکوں کی بندر بانٹ جاری ہے
مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں مکمل ناکام ہوچکی ہے تمام سیکریٹری اور تمام چیف انجینئر وزیر اعلی کی منشی گری میں مصروف ہیں گلگت بلتستان کے تمام ایم این اے نواز شریف کی طرح لوٹ خسوٹ میں لگے ہوئے ہیں گلگت بلتستان کی نیب خرگوش کی نیند سوئی ہوئی ہے نوکریاں بک راہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جس پر ممبر کور کمیٹی سید واجد حسین بخاری نے کہا وزیر اعظم عمران خان کرپشن کرنے والوں کو کبھی بھی نہیں چھوڑیں گے انشائ￿ اللہ بہت جلد گلگت بلتستان میں کرپشن کرنے والوں کا حشر نواز شریف اور زرداری گروپ جیسا ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز ان تمام لوگوں کی نشان دہی کریں انشائ￿ اللہ بہت جلد گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کا دور آنے والا ہے سید واجد حسین بخاری نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے کارکنان آنے والے الیکشن کی بھرپور تیاری کریں گلگت بلتستان کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے بہت جلد بات کروں گا انشائ￿ اللہ چوروں اور لٹیروں کا دور ختم ہو چکا ہے وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان بنایا ہے اپ انشائ￿ اللہ بہت جلد نیا گلگت بلتستان بنانے کا ازم ہے انہوں نے گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے تمام ذمہ داران اور کارکنان آپس میں اتفاق اتحاد کے ساتھ کام کریں ۔

تازہ ترین خبریں