05:46 pm
پی ٹی آئی منظم جماعت،ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے جگہ نہیں(ساجدہ صداقت)

پی ٹی آئی منظم جماعت،ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے جگہ نہیں(ساجدہ صداقت)

05:46 pm

استور (اوصاف نیوز ) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات ساجدہ صداقت نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک منظم جماعت ہے اس لئے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے اس منظم جماعت میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔میڈیا کو جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ صوبائی قیادت خواتین ونگ ،آئی ایس ایف اور انصاف یوتھ کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے اور مرکزی و صوبائی قیادت کی راہنمائی میں
دیگر تنظیمیں پارٹی منشور کو گلگت بلتستان کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے بھرپور طریقے سے کام کررہے ہیں اس لئے یہ تاثر درست نہیں ہے کہ پی ٹی آئی دھڈے بندی کا شکار ہوچکی ہے ۔ساجدہ صداقت نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت صوبائی صدارت کے لئے میرٹ کی بنیاد پر پارٹی کے جس کسی بھی کارکن کو ذمہ داریاں سونپ دیگی پارٹی کے تمام کارکن بخوشی قبول کرینگے اور پارٹی کے لئے فیصلے کو تسلیم نہ کرنے والوں کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون نے اپنی آئینی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھارہے ہیں جبکہ گورنر گلگت بلتستان پر بے جا تنقید کرنے والے اس بات کو بھول گئے ہیں کہ سابقہ گورنر ،گورنر سیکریٹریٹ کو سیاسی اور ذاتی مفادات کے حصول کے لئے استعمال کرتے رہے اور سیاسی مخالفین کو پریشانی اس بات کی ہے کہ موجودہ گورنر بھی گورنر سیکریٹریٹ کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کیوں نہیں کررہے ہیں ۔ساجدہ صداقت نے کہاکہ گورنر سیکریٹریٹ سیاسی مقاصد اور ذاتی مفادات کے لئے استعمال نہیں ہوگا بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے استعمال ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ کی بالادستی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنی بھرپور کردار ادا کرے گی کیونکہ گلگت بلتستان کے 98 فیصد عوام کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی چاہتے ہیں جبکہ 2 فیصد مراعات یافتہ طبقہ کرپشن، میرٹ کی پامالی اور حقدار کو حق سے محروم رکھنے کے لئے اپنی تمام تر توائیاں صرف کررہا ہے اور اس طبقے کا تعلق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے ہے۔

تازہ ترین خبریں