05:47 pm
ن لیگ یوتھ جگلوٹ کے سینئرنائب صدرمحمدسلیم عہدے اوررکنیت سے مستعفی

ن لیگ یوتھ جگلوٹ کے سینئرنائب صدرمحمدسلیم عہدے اوررکنیت سے مستعفی

05:47 pm

گلگت (چیف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سب ڈویژن جگلوٹ کے سینئر نائب صدر محمد سلیم نے اپنے عہدے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ اس حوالے سے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے محمد سلیم نے کہاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس پارٹی کے ساتھ منسلک رہا اور اپنی بساط کے مطابق خدمات انجام دیتے رہے لیکن پارٹی میں عزت نہیں ملی گزشتہ روز صوبائی وزیر قانون اورنگزیب سے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی
غرض سے گئے تو سیکورٹی اہلکاروں کا رویہ ہتک آمیز تھا ایک طرف اورنگزیب ایڈووکیٹ کی طرف سے بلاوا تھا تو دوسری جانب وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے سیکورٹی اہلکاروں کا رویہ ہتک آمیز تھا۔ جس پارٹی میں کارکنوں اور عہدیداروں کی عزت نہ ہو اس پارٹی میں بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ہم نے آج تک کسی سے ذاتی کام نہیں مانگا اور نہ ہی ذاتی مفادات کی بات کی ہے ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات کی بات ہے ۔وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ اور صوبائی وزراء کے سامنے ان لوگوں کی عزت ہے جن کے پاس پیسے ہیں جبکہ دیرینہ کارکنوں اور مخلص عہدیداروں کی کوئی عزت نہیں صوبائی وزراء کے رویے اور کارکنوں اور عہدیداروں کے ساتھ سلوک سے تنگ آکر پارٹی عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے آج کے بعد میرا پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

تازہ ترین خبریں