05:50 pm
نئے اضلاع کانوٹیفکیشن ایک ماہ میں کیاجائے،ڈرامہ بازی قبول نہیں(شرافت کنگ)

نئے اضلاع کانوٹیفکیشن ایک ماہ میں کیاجائے،ڈرامہ بازی قبول نہیں(شرافت کنگ)

05:50 pm

گلگت (سٹی رپورٹر) دیامر کے جنگلات عوام کے ملکیتی ہیں داریل ،تانگیر کو اضلاع کے اعلان سے خوشی ہوئی ہے مگر وزیر اعلیٰ جی بی ایک ماہ کے اندر ان اضلاع کی نوٹیفکیشن کرکے عملی جامہ پہنائے صرف ہوائی اعلانات کرکے عوام کے ساتھ ڈرامہ بازی نہ کرے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما شرافت حسین کنگ نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ دیامر کے تمام جنگلات وہاں کے
عوام کے ملکیتی ہے اور ان کے روزگار کا واحد ذریعہ ہے غریب عوام کے حقوق پر ڈھاکہ ذنی کرنے کی تبدیلی سرکار نے کوشش کی تو ہرگز برداشت نہیں ہوگا اور دیامر کے عوام کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرینگے۔ داریل ،تانگیر کو الگ الگ اضلاع بنانا خوش آئند اقدام ہے مگر وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن ان اضلاع کو ایک ماہ کے اندر عملی جامہ پہنائے جن سے عوام کو سہولیات آسانی سے میسر ہونگے۔

تازہ ترین خبریں