05:51 pm
وزیراعلیٰ آج دورہ دیامرپر عوام کے مسائل سنیں گے،میاں عطیع اللہ بیگ

وزیراعلیٰ آج دورہ دیامرپر عوام کے مسائل سنیں گے،میاں عطیع اللہ بیگ

05:51 pm

گلگت (اوصاف نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات میاں عطیع اللہ بیگ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن آج ایک روزہ دیامر کا دورہ کرینگے جس میں ان کے ہمراہ صوبائی وزراء بھی ساتھ ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کل دیامر کا ایک روزہ سرکاری دورہ کرینگے
اور اپنے دورے میں داریل اور تانگیر کے عوام کو لکڑی کے حوالے سے دھرنے کے شرکاء کو مطمئن کرینگے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے ہمیشہ دیامر کے تعمیروترقی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے، داریل ،تانگیر اضلاع کا قیام اور ایسے ہی بہت سارے اقدامات اٹھائے ہیں جس سے دیامر کے عوام دلوں میں حفیظ الرحمن کیلئے عزت اور بڑھ گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے اس سرکاری دورے میں دیامر کے وزراء بھی ان کے ہمراہ ہونگے جو کہ عوام کے مسائل سنیں گے دیامر کے تعمیر وترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔

تازہ ترین خبریں